(HBL Car Loan in Urdu)حبیب بینک کار فاننسنگ
حبیب بینک آسان اقساط پر کار کے لئے قرض دیتا ہے۔یہ قرض آپ اسلامک بینکنگ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں اور کنوینشنل بینکنگ سسٹم سے بھی۔
کنوینشنل بینک سے لئے گئے قرض پر آپ کو سود بھی دینا ہو گا جبکہ اسلامک بینک آپ کو بلا سود قرض فراہم کرے گا۔
مشارقہ
حبیب بینک کا اسلامک کار فنانسنگ سسٹم آپ کو مشارقہ کی بنیاد پر قرض دیتا ہے۔ مشارقہ ایک معاہدہ ہے جسکے تحت کار منانسنگ کے لئے اپلائی کرنے والا اور بینک دونوں اس کار کے مالکان ہوتے ہیں۔ جب خریدار کار کی مکمل قیمت بینک کو ادا کر دے تو کار کی ملکیت اسے حاصل ہوجاتی ہے۔
(Islamic car financing)اسلامک کار فنانسنگ
اس نظام کا طریقہ کار کیا ہے ؟ کتنی رقم کتنی مدت کے لئے حاصل کی جا سکتی ہے اور قوائد و ضوابط کیا ہیں؟ جاننے کے لئے یہ آرٹیکل مکمل پڑھئیے۔
قرض کی رقم
حبیب بینک آپ کو 2لاکھ سے 10 لاکھ تک کی مالیت کی رقم کار فنانسگ کے زمرے میں دیتا ہے۔
قرض کی مدت
یہ رقم آپ کم سے کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ 7 سال کے لئے حاصل کر سکتے ہیں۔
استعمال شدہ کار لینے کی صورت میں یہ دورانیہ 5 سال کا ہو گا۔
تکافل
حبیب بینک آپ کو تکافل کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔جو کہ اسلامک انشورنس ہوتی ہے۔
حبیب بینک آپ سے رینٹل انکم گاڑی آپ کے حوالے کرکے وصول کرتا ہے۔
قرض کے حصول کے لئے بہت زیادہ documents کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ پراسس بھی زیادہ پیچیدہ نہیں بلکہ جلدی حل ہو جاتا ہے۔
رقم کی ادائیگی
آپ قرض کی آدھی رقم شروع میں جبکہ باقی ماندہ رقم اقساط کی صورت میں ادا کر سکتے ہیں۔
حبیب بینک اسلامک اور انڈس موٹرز
ایچ بی ایل سے آپ جو کارحاصل کریں گے وہ انڈس موٹرز سے ایگریمنٹ کے بعد لی جاتی ہے۔
( HBL Car Loan Interest rate)رینٹل انکم
اسلامک بینک سے لی جانے والی کار آپ کو rent پر دی جاتی ہے۔ یعنی جب تک آپ مکمل رقم ادا نہیں کرتے اپ کو کار کا کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔
بینک آپ سے ہر ماہ اک مخصوص رقم کرایہ کی صورت میں وصول کرتا ہے۔
آپ جس ماڈل کی کار چاہتے ہیں وہ ترجیحی بنیاد پر بینک آپ کو فراہم کرتا ہے۔
تکافل یعنی انشورنس کی رقم کا ١.٩ فیصد آپ کو ادا کرنا ہو گا۔
مثلا اگر کار کی قیمت 5 لاکھ روپے ہے تو آپ کو 9500 روپے تکافل کی مد میں ادا کرنا ہوں گے
کار ٹریکر
حبیب بینک آپ کو مفت کار ٹریکر کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
درخواست کا طریقہ کار
آپ بزنس پرسن ہوں، مازمت پیشہ یا کوئی اور کام کرتے ہوں ، حبیب بینک سے کار فنانس حاصل کرنے کے لئے آپ کا پاکستانی شہری ہونا شرط ہے۔
رقم لیتے وقت آپ کی کم سے کم عمر 22 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ 59 سال ہونی چاہیئے۔
بزنس مین ہونے کی صورت میں میچورٹی کے وقت یہ حد 69 سال ہے۔
اگر آپ استعمال شدہ کار لینا چاہتے ہیں تو اس حد میں مزید ایک سال کا اضافہ کیا جاتا ہے۔
اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں تو قرض لینے کے لئے آپ کی آمدنی کم از کم 20 ہزار ہونی چاہیئے
بزنس پرسن ہونے کی صورت میں آمدن 25000 ہونا ضروری ہے۔
دستاویزات
اپنے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
2 عدد پاسپورٹ سائز حالیہ تصاویر
ملازمت کی صورت میں حالیہ پےسلپ
بزنس پرسن کے لئے آخری چھ ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ جو کہ بینک سے تصدیق شدہ ہو
بزنس کا ثبوت
(Online registration)آن لائن ریجسٹریشن
بینک۔کی ویب سائٹ پر موجود Apply Now کا بٹن دبائیں۔ آپ کے سامنے ایک فارم کھل جائے گا۔ اس میں پوچھی گئ معلومات درج کریں اور Submit کا بٹن دبا دیں۔ ایک سے دو دن کے اندر بینک کا نمائیندہ آپ سے رابطہ کرے گا۔
مزید معلامات کے لئے حبیب بینک کی helpline 111-111-425 پر کال کریں۔