ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے سال 2023-24 کے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے کامن ویلتھ اسکالرشپ کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے سال 2023-24 کے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے کامن ویلتھ اسکالرشپ کا اعلان 1

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے سال 2023-24 کے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے کامن ویلتھ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق کل 56 اسکالرشپس دستیاب ہیں، جن میں سے 26 ماسٹرز کے لیے اور 30 پی ایچ ڈی کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے درخواست دھندگان اپنی درخواستیں سی ایس سی پورٹل پر 17 اکتوبر 2023 تک جمع کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے، کہ یو کے میں کامن ویلتھ سکالرشپ کمیشن (سی ایس سی) یوکے حکومت کی دولت مشترکہ سکالرشپ اسکیم کا انتظام کرتا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی ترقی کے اہداف کو اگے بڑھانا ہے۔

سی ایس سی نے 1960 سے 30 ہزار سے زیادہ افراد کو برطانیہ میں علم حاصل کرنے اور مہارت حاصل کرنے،تعلیم حاصل کرنے اور عالمی ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نیٹ ورکس بنانے کے لیے فنڈ فراہم کیے ہیں۔ اہلیت کے معیار کے مطابق، ان سکالرشپس کے لیے درخواست دینے کے لیے امیدو کو زیل میں ذکر کردہ سی ایس سی کی ضروریات کے علاوہ ایچ ای سی کی اہلیت کو پورا کرنا چاہیے۔ پاکستانی/ اے جے اینڈ کے۔ کے قومی اور پاکستان /اے جے اینڈ کے۔ کے مستقل رہائشی ہوں۔ دوہری شہرت والے اس اسکالر شپس کے لیے اہل نہیں ہیں۔

ماسٹر سکالر شپ کے لیے درخواست دینے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ مطالعہ کے متعلقہ شعبے میں 16 سال میں بیچلرز/ ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرے ۔ جبکہ پی ایچ ڈی سکالرشپ کے لیے ایک درخواست دینے والے کو 17/18 سالوں میں ماسٹرز/ ایم ایس /ایم فل ڈگری میں فرسٹ ڈویژن حاصل کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح امیدوار کو ٹرمینل/ آخری ڈگری میں سیکنڈ /تھرڈ ڈویژن نہیں ہونا چاہیے۔ نتائج کے منتظر امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔

اور تمام درخواست دہندگان کو ایچ اے ٹی ٹیسٹ سکور فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ درخواست جمع کرانے والوں نے ایچ اے ٹی ٹیسٹ میں 100 میں سے کم از کم 60 سکور حاصل کیے ہوں۔ وہ درخواست دینے والے جنہوں نے ایک جنوری 2022 کو یا اس کے بعد ایچ اے ٹی ٹیسٹ دیا ہے، وہ غور کے لیے ایچ ای سی پورٹل پر ٹیسٹ کا نتیجہ اپلوڈ کر سکتے ہیں اور ایچ ای سی کی ان لائن درخواست بھرتے ہوئے اپنے سکور درج کر سکتے ہیں۔ کم از کم ایچ اے ٹی ٹیسٹ سکور(100 میں سے 60) فرام کیے بغیر مزید کاروائی کے لیے درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ وہ دلچسپی رکھنے والے درخواست دندگان جنہوں نے ابھی تک ایچ اے ٹی ٹی ٹیسٹ نہیں دینا ہے۔

https://etc.hec.gov.pk

پر جا کر اس کے لیے اندراج کر سکتے ہیں۔

ایچ اے ٹی۔ ای ٹی سی ٹیسٹ کے لیے درخواستیں قبول کر رہا ہے۔ میرٹ سختی سے ایچ اے ٹی سکور پر مبنی ہوگا ۔(ایچ ای سی میرٹ کے معیار میں ترمیم کا حق محفوظ رکھتی ہے) درخواست جمع کرانے والوں کو کامن ویلتھ اور ایچ ای سی پورٹلز پر ان لائن درخواستیں جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر ان لائن درخواست دیں۔

https://scholarships.hec.gov.pk/#/auth/logi

اپنا پروفائل رجسٹر کرنے اور بھرنے کے بعد “بیرون ملک سیکھنے کے مواقع” کو منتخب کریں۔ درخواست جمع کرانے کے بعد درخواست دینے والے کے دستخط اس کی پرنٹ شدہ کاپی حاصل کریں۔ ایچ ای سی کا ان لائن درخواست پورٹل 17 اکتوبر 2023 کو بند ہو جائے گا۔ (پاکستان کے وقت کے مطابق چار بجے) درخواست دینے سے پہلے برائے کرم تازہ ترین ای میل، سیل نمبر اور تازہ ترین معلومات کے ساتھ اپنے ایچ ای سی پروفائل کو اپڈیٹ کریں۔

اس لیے اپ کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنی درخواست کو جلد از جلد مکمل کریں اور جمع کرائیں۔ کیونکہ ان لائن درخواست کا نظام درخواست کی آخری تاریخ تک آنے والے دنوں میں بہت مصروف ہو جائے گا۔ کامن ویلتھ درخواست فارم اور ان لائن ایچ ای سی فارم دونوں جمع کرائے بغیر درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ جمع کرائی گئی درخواستیں بھی تمام پہلوں سے مکمل ہونی چاہیے متعلقہ پورٹلز میں پر کامیاب جمع کرانے کے بعد اپنی ایچ ای سی ان لائن درخواست اور کامن ویلتھ ان لائن درخواست کی ایک کاپی اپنے پاس رکھیں۔

ایچ ای سی کے درخواست فارم کی ہارڈ کاپیاں (متعلقہ تعلیمی دستاویزات کے ساتھ جیسے ٹرانسکرپٹ وغیرہ ملکی ڈگری کے لیے مساوی مقصد کا بیان تحقیقی منصوبہ/ تجویز، سی این ائی سی ، ڈومیسائل کی کاپیاں) اور جمع کرائے گئے کامن ویلتھ اسکالرشپ فارم (کم از کم دو حوالہ جات اور پلیسمنٹ لیڈر کا ثبوت) درخواست گزار کے اپنے ریکارڈ کے لیے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ ایچ ای سی مساوی مواقع کی توثیق کرتا ہے خواتین کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے خواتین کی نامزدگی کا تناسب کم از کم 45 فیصد ہوگا۔ ایچ ای سی ان لائن پورٹر آخری تاریخ کے مطابق بند ہو جائے گا۔ اس کے بعد کوئی امیدوار درخواست نہیں دے سکے گا نیزنا مکمل درخواستیں (جمع /محفوظ نہیں کی گئی) قبول نہیں کی جائیں گی۔

برائے کرم نوٹ کریں کہ نامزدگی کے عمل میں ایچ ای سی کا صرف ایک سہولت کاری کا کردار ہے۔ کیونکہ حتمی انتخاب عطیہ کنندہ ملک کرے گا۔ مزید اس سکالرشپ کے حوالے سے ایچ ای سی کی کوئی مالی ذمہ داری نہیں ہوگی۔ کسی بھی مرحلے پر غلط معلومات جمع کروانے ۔کی صورت میں ایچ ای سی درخواست دھندگان کو مستقبل کے تمام سکالرشپ کے لیے منسوخ اور روک دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے درخواست دبندگان کی یہ واحد ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ کامن ویلتھ اور ایچ ای سی دونوں پورٹل پر 17 اکتوبر 2023 کی اخری تاریخ سے پہلے درخواست دیں۔

Photo of author

Sehar Fatima

Sehar Fatima is a prolific writer with a master's degree in Urdu literature. Her passion for the Urdu language shines through in her work as a content writer for UrduWisdom.com. With a deep understanding of the language's nuances, she crafts engaging and informative content that captivates readers.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.