Akhuwat Home Loan Scheme in Urdu |اخوت اپنا گھر اسکیم

Akhuwat Home Loan Scheme in Urdu

Akhuwat Home Loan Scheme in Urdu
Akhuwat Home Loan Scheme in Urdu

( Akhuat Apna Ghar Scheme) اخوت اپنا گھر اسکیم

اپنا گھر ہر انسان کا خواب ہوتا ہے۔اور وہ زندگی بھر اس کے لئے تگ ودو کرتا ہے۔اب اخوت کی مدد سےاپنے گھر کا حصول ہوا آسان۔

اخوت کے نمائندے کےمطابق حکومت پاکستان اوراخوت فاونڈیشن کے اشتراک سے پاکستان کے شہریوں کے لئے ایک ایسی اسکیم کا اجرا کیا گیا ہے جس کی بدولت اب وہ بلا سود یا کسی مارک اپ کے بغیر اپنے گھر کے لئے قرض لے سکیں گے۔

نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے تحت اخوت اپنے پلیٹ فارم سے کتنا قرض اور کن شرائط کے ساتھ قرض دے رہا ہے اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

(Akhuwat Home Loan Scheme )اخوت اپنا گھر اسکیم

اخوت ایک ایسا ادارہ ہے جو مواخات کے اصولوں پر کام کرتا ہے۔ اس کا کام بلا سود قرضوں کی فراہمی ہے۔

جتنی رقم آپ ادارے سے قرض کی مد میں لیں وہی آپ کو مقررہ مدت میں لوٹانا ہو گی۔ کوئی اضافی رقم آپ سے وصول نہیں کی جائے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اخوت کو 5882 گھر تعمیر کرنے کے لئے 5 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی گرانٹ دی گئ۔ یہ گھر کم لاگت سے تیار کئے جائیں گے۔ اس مد میں حکومت نے تین ارب روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔ جبکہ مزید دو ارب روپے کی گرانٹ جاری کئے جانے کی منظوری بھی دے دی گئ ہے۔ اس رقم سے اخوت فاونڈیشن مذید 4000 گھر تعمیر کر سکے گی۔

اس کا مقصد انتہائی کم آمدنی والے افراد کو آسان اقساط پر اس رقم کی فراہمی ممکن بنانا ہے تا کہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر کر سکیں۔

(The amount and term of the loan) قرض کی رقم اور مدت

حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ رقم  اخوت اسلامک مائکروفنانس بینک کے پلیٹ فارم سے 5 لاکھ کی رقم 13 سے 60 ماہ کے دورانیئے کے لئے دی جاتی ہے۔

قرض دار یہ رقم مقرہ مدت کے اندر جب چاہے لوٹا سکتا ہے۔

(Monthly installment)ماہانہ قسط

قرض کی مندرجہ بالا رقم ماہانہ قسط کی صورت میں دینے کے لئےاس کی اوسطا رقم 10 ہزار روپے ماہانہ ہے۔

درخواست کا طریقہ، شرائط و ضوابط

قرض کی رقم حاصل کرنے کے لئےدرخواست دیتے وقت  کسی بھی قسم کی کوئی پراسسنگ فیس ادا نہیں کرنا ہو گی۔ درخواست دیتے وقت آپ کے پاس قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔

درخواست گزار کی عمر

درخواست دیتے وقت آپ کی عمر 60 سال سے کم ہونی چاہیے۔

موجودہ رہائش

درخواست گزارکے پاس  پہلے سے موجودہ مکان کا رقبہ 5 مرلہ سے کم ہونا چاہیئے۔ اس رقم سے وہ گھر میں وسعت کرنے کا مجاز ہے۔ درخواست گزار کے لئے کسی بھی بینک کا نادہندہ ہونا ضروری ہے۔

اگر درخواست گزار نے پہلے کسی بینک سے قرض لیا اور واپس نہیں کیا تو اس صورت میں اخوت فاونڈیشن قرض فراہم نہیں کرتی۔

Akhuat Home Loan Scheme in Urdu

ترجیح

اس قرض کے لئے بیواوں یا مشترکہ خاندانی نظام کے تحت رہنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

Photo of author

admin

He is the founder of " Urdu Wisdom". He has a very deep interest in Life-Changing Quotes and Urdu Poetry specially Allama Iqbal poetry. He is passionate about transforming the thinking ability of mankind.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.