Allama Iqbal Essay in Urdu | علامہ اقبال پر مضمون

Allama Iqbal essay in urdu. Doctor Muhammad Iqbal is also known as Allama Iqbal. He was a scholar, poet and diplomat in British India. Iqbal was born on 9 November 1877 and died on 21st April 1938.

He is evaluated as one of the most significant figures in Urdu literature. He is famous for his literary work in both Urdu and Persian languages۔

Allama Iqbal was a poet and thinker. His struggle stimulated the doctrine of self-hood. His poetry dealt with the scholarly and artistic reconstruction of the Islamic world۔

Due to his dream and struggle, On 14 August 1947, Pakistan became an independent country.

Allama Iqbal essay in Urdu
Allama Iqbal essay in Urdu

Allama Iqbal essay in Urdu

 علامہ محمد اقبال ہمارےقومی شاعر ہیں۔آپ 9 نومبر 1877ء کو پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہو ئے۔ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا ۔آپ کے والدین نیک دل اور مذہبی خیالات کے مالک تھے

آپ کے خاندان کا تعلق کشمیری پنڈتوں سے تھا۔انہوں نے بہت پہلے اسلام قبول کر لیا تھا۔ ہجرت کے بعد وہ سیالکوٹ میں آباد ہو گئے تھے۔

Allama Iqbal Mazmoon in Urdu

علامہ اقبال کی ابتدائی تعلیم وتربیت ایک دینی مدرسے سے ہوئی۔اس کے بعد آپ سیالکوٹ کے مشن ہائی سکول میں داخل ہو گئے۔اس ادارے میں آپ کو سیدمیرحسن جیسے بہترین استاد ملے۔ جنہوں نے آپ کی تربیت بھی کی اور آپ میں دین سے متعلق ذوق پیدا کیا۔

اقبال نے میٹرک کا امتحان مشن ہائی سکول سے پاس کیااور پھر مرے کالج سیالکوٹ میں داخلہ لے لیا۔وہاں آپ نے ایف۔اے کا امتحان پاس کیااور بی۔اے آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا اور پنجاب بھر میں اوّل آئے۔

گورنمنٹ کالج لاہور میں آپ کو بہترین اساتذہ سے مستفید ہونے کاموقع ملا جن میں سر فہرست پروفیسر آرنلڈ  کا نام آتا ہے۔ایم۔اے کرنے کے بعد آپ نے تدریس کے شعبے میں اپنی خدمات انجام دیں۔ آپ پہلے اورینٹل کالج اور بھر گورنمنٹ کالج لاہور میں پروفیسر رہے۔اس کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکے لیے1905ء میں آپ انگلستان روانہ ہو گئے۔

انگلستان میں اقبال نےکیمبرج یونیورسٹی سے بارایٹ لا کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد جرمنی کی میونح یونیورسٹی سے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ بالآخر آپ 1908ء میں وطن واپس آگئے۔علامہ اقبالؒ کو اپنے استاد پروفیسر آرنلڈ سے بہت عقیدت تھی۔قیام انگلستان  کے دوران  اقبال نےپروفیسر آرنلڈ کے کہنے پر اپنی شاعری کے فن کو بھی جاری رکھا

اقبال کو شعر و شاعری سے بہت لگاو تھا۔آپ کی لکھی گئ نظمیں سیاسی جلسوں اور ادبی حلقوں میں بڑے شوق اور جذبے سے پڑھی جاتی تھیں۔

Allama Iqbal essay in urdu

علامہ اقبال کے ابتدائی دور کی شاعری قدرتی مناظراور  وطن سے محبت کا اظہار ہے۔ ”کشمیر“ جیسی نظموں میں انہوں نے پرندوں ، پہاڑوں ،ندیوں اور قدرت کے خوبصورت مناظر کے بارے میں لکھا ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ ان کی شاعری میں پختگی اورنکھار آتا گیا۔اپنی شاعری کے زریعے،اقبال نے سوئی ہوئی قوم کوخواب غفلت سے بیدار کر کے مذہبی اور سیاسی شعور بیدار کیا۔

اقبال نے ایک شاعر کی حیثیت سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ خصوصا ان کا مکالمہ مابین خدا اور انسان”شکوہ“ اور ”جوابِ شکوہ“ بہت مشہور ہے۔ ان کی بہترین  کتابیں بانگ درا ، بال جبریل اور ضربِ کلیم ہیں۔ اقبال گہری مذہبی سوچ کے حامل اور بہترین مفکر تھے۔

انہوں نے بچوں کے لئے بھی کئ نظمیں لکھیں۔ان میں بچّےکی دُعا ،ایک پہاڑ اور گلہری اور پرندے کی فریاد شامل ہیں۔آپ نے 21 اپریل 1938ء کو وفات پائی۔اقبال کا مزار  لاہور میں واقع ہے۔

In his 1930 presidential lecture at the Muslim League’s annual meeting in Allahabad, he developed a political framework for Muslims in India. After the creation of Pakistan in 1947, Iqbsl was titled the national poet۔

In his special speech on 30 December 1930, Iqbal summarized a perception of a self-sufficient state for Muslim-majority regions in northwestern India۔

Because of his understanding and awareness, people soon started calling him ‘Allama’ Iqbal. In 1923, King George V of Britain awarded him with the title of Allama ‘Sir’ Muhammad Iqbal

He was a poet, scholar, reformer, philosopher, and great Islamic visionary. Not only this but also he was the developer of the Ideology of Pakistan.

admin

admin

He is the founder of " Urdu Wisdom". He has a very deep interest in Life-Changing Quotes and Urdu Poetry specially Allama Iqbal poetry. He is passionate about transforming the thinking ability of mankind.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.