Online Paise Kamane Ka Tarika In Urdu: Are you looking for ways to earn money online in Pakistan? This blog post will discuss some of the most popular methods, including freelancing, blogging, affiliate marketing, and social media marketing. In addition, we will provide tips on how to get started and succeed in online earning in Pakistan in Urdu.
Online Paise Kamane Ka Tarika In Urdu :آن لائن پیسے کمانے کے طریقے
یوں تو دنیا میں پیسے کمانے کے لاکھوں طریقے ہیں لیکن ہر کوئی سہل اور آسان طریقے سے پیسے کمانا چاہتا ہے وہ چاہتا ہے کہ وہ کام کرے جس میں محنت کم مگر آمدن زیادہ ہو اور سوچتا ہے کہ کاش اسکے لیے اسے گھر سے باہر کہیں جانا بھی نا پڑے۔ ایسے میں انٹرنیٹ اور جدید ٹیکنالوجی نے ہمارے لیے بے حد آسانی پیدا کر دی ہے ۔ اب گھر بیٹھے ہی انسان ہزاروں نہیں لاکھوں نہیں بلکہ کڑوڑوں وپے کما سکتا ہے۔ اس ارنگ کو آنلائن ارننگ کہتے ہیں۔
Online Earning in Pakistan
آنلائن ارننگ کیسے ہوتی ہے اور کن کن طریقوں سے ہوتی ہے ۔ اس کے لیے کن سکلز کی ضرورت ہوتی ہے اور پیسے کمانے کے بعد آپ کو معاوضہ کس طرح مل سکتا ہے ہم آپ کو اس کے بارے میں آج مکمل گائیڈ کریں گے ویسے تو انٹرنیٹ پر آنلائن پیسے کمانے کے ڈھیروں آرٹیکلز ہیں لیکن ان کو پڑھ کر اینڈ پر ایسا لگتا ہے کہ ہم وہیں کھڑے ہیں جہاں سے ہم نے پڑھناشروع کیا تھا لیکن ان طریقوں کو پڑھ کر آخر میں آپ إن شاءالله اپنے لیے ایک مخصوص فیلڈ ضرور چن چکے ہو گے
آنلائن ٹیوشن پڑھانا
آپ کی تعلیم ایم اے یا ایم ایس سی ہے ۔ آپ کے پاس تعلیم تو ہے لیکن جاب نہیں توفکر مت کریں انٹرنیٹ کی فری لانسنگ کی مختلف سائٹس اور سوشل میڈیا پر اپنی ٹیچینگ پروفائلکری ایٹ کریں اور آنلائن ٹیوشن پڑھانا شروع کر دیں۔ اگر آپ دن کے صرف دو گھنٹے یہ کام کرےو گے تو باآسانی مہینے کا بیس سے پچیس ہزار کما سکتے ہو۔
کانٹینٹ رائیٹنگ
اگر آپ مضامین آرٹیکلز افسانے ناول وغیرہ لکھ سکتے ہو تو دیر کس بات کی ہےآپ چند منٹوں میں اپنا رائیٹنگ کیریئر شروع کر سکتے ہو۔ فیور اپ ورک پر آرڈر نہیں مل رہا تو بھی پریشانی کی بات نہیں فیس بک پر ڈھیروں فری لانسنگ کے گروپس ہیں جہاں ہر لمحہ کانٹینٹ رائیٹر کی نئی جاب ویکینسیز اپڈیٹ ہوتی رہتی ہیں آپ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
گرافک ڈیزائنر
آپ کورل ڈرا میں ماہر ہو اچھے ڈیزائنر ہو تو گھر بیٹھے اپنے سیمپلز مختلف کمپنیوں کو ای میل کرنے کریں اور نو سے پانچ والی جاب کے بجائے کسی کمپنی کے لیے ہوم گرافک ڈیزائنر بن جائیں چاہیں تو اپنے سروسز اور لوگوں کو بھی سیل کر کے منافع کما سکتے ہیں۔
آرکیٹیکٹ
آپ آٹو کیڈمیں ماہر ہیں گھروں آفسز فیکٹریز کے نقشے بنا سکتے ہیں تو یہ کام آپ آنلائن بھ کر سکتے ہیں ایک دکان پر تو آپ کو صرف لوکل کلائینٹس ملیں گے جبکہ آنلائن کام کرے کے لیے آپ آذاد ہو جہاں مرضی جس بھی ملک کےلیے چاہو کام کر سکتے ہو بس آپ کو تھوڑی سی مارکیٹنگ کرناہو گی۔
آن لائن مارکیٹنگ
آپ کسی کمپنی کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ بھی آنلائن کر سکتے ہو یعنی کہ اس کمپنی کی پراڈکٹس سیل کرنا یا پھر اپنی ذاتی پراڈکٹس کی تشہیر کر کے اسے اچھے داموں بھی بیچ سکتے ہو۔
پی ٹی سی سائٹس
انٹرنیٹ پر کچھ ویبز ایسی ہوتی ہیں جو آپ کو اشتہارات دیکھنے کا معاوضہ فراہم کرتیں ہیں لیکن یہ خیال رکھیے گا کہ ستر فیصد ایسی سائٹس فراڈ ہوتی ہیں
یو ٹیوب سے کمائیں
اگرآپ ہنرمند ہیں تو اپنے اس ہنر کوویڈیو بنا کر لوگوں کو دکھائیں اس کے لیے یو ٹیوب چینل بنائيں اور اپنی ذاتی بنائی ہوئی ویڈیوز اپ لوڈ کریں ویڈیو وائرل ہونے کی دیر ہے آپ کا چینل ماہانہ لاکھوں کما کر دیناشروع ہو جاۓ گا ۔ بس آپ کا کانٹینٹ منفرد ہونا چاہیے کسی کی نقل نہ کی ہو جو بھی ہو اس کا کریڈٹ آپ کے کھاتے میں ہو۔
بلاگز لکھیں
بلاگز کسی بھی چیز کے بارے میں لکھا جا سکتا ہے۔ آپ کو اس کے لیے باقاعدہ لائحہ عمل تیار کرناہو گا اور اس کےمطابق بلاگز کی پوسٹس لگاناہو گی۔ جیسے ہی آپ کے بلاگ پر ٹریفک ہو تو گوگل ایڈسنس کے لیے اپلائی کر دیں آپ کو ہر ماہ بلاگ کماکر دینا۔شروع ہو جاۓ گا۔
آنلائن سنگر بنیں
آپکی آواز اچھی ہےلیکن موقع نہیں مل پا رہا تو فیس بک انسٹاگرام یو ٹیوب سمیت میوزک سائٹس پر اپنی آواز میں گایا گانا ریکارڈ کروائيں نا صرف بہت جلد آپ فیم میں آ جاؤ گے بلکہ آپ کو بڑی بڑی آفرز بھی آناشروع ہو جائیں گی۔
فاریکس ٹریڈنگ
اگر آپ شیئرز کے اتار چڑھاؤ کے بارے میں مکمل معلومات رکھتےہو تو گھر بیٹھے ہی فاریکس ٹریڈنگ میں شیئرز کی خرید و فروخت کا کاروبار شروع کر کے دنوں میں امیر ہو سکتے ہو۔
آنلائین ایکسپورٹ بزنس
اس کاروبار کو شروع کرنے کے لیے ntn چاہیے اور آپ کو چیمبر آف کامرس سے کمپنی منظور کرواناہو گی۔ اب آنلائن ہو کر آپ بیرون ملک کسٹمرز سرچ کریں اور یہاں کوڑیوں کے بھاؤ بکنے والی پراڈکس کو ڈالرز میں بیچ کر کڑوڑوں کا منافع کمائیں۔
سکرپٹ رائیٹرز
کیا آپ جانتے ہو دنیا میں جتنے بھی لکھاری ہیں انہوں نے کبھی بھی دفتر میں بیٹھ کر نہیں لکھا۔ آپ میں بھی خداداد صلاحیت موجود ہے تو گھر بیٹھ کر سکرپٹس لکھیں ڈرامے فلمیں وغیرہ لکھیں اور مشہور ہو جائیں.
ایپ میکنگ
آپ اگر مختلف ویبز بنانا یا ای کامرس جانتے ہیں تو ایپس بنائيں اور ڈائریکٹ گوگل سے ارننگ کریں۔ ان ایپس کو گوگل پلے سٹور پر اپنی مختلف قیمت لگا کر بھی سروسز دے سکتے ہو
فوٹو گرافی
اب آپ انلائن فوٹو گرافی کے زریعے بھی کما سکتے ہیں گوگل پر سرچ کریں بہت سی سائٹس آپ کو آنلائن فوٹو گرافی کا معقول معاوضہ فراہم کرتی ہیں۔ آپ خوبصورت نظاروں پرندوں کھانوں معصوم بچوں کی تصاویر بنائيں اور شوق کے ساتھ ساتھ کمائیں۔
ان سب کے علاوہ آپ کریپٹو ٹائپ کرنسی سے بھی کماسکتے ہیں جیسے کہ بٹ کوائن مگر پاکستانيوں کی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں ہمارے ملک میں اس کرنسی کو لیگل قرار نہیں دیاگیا ۔ لیکن اب حال ہی میں وقار ذکا نے ایک سٹیپ اٹھایا ہے اور اس آواز کو وزیراعظم عمران خان تک پہنچانے کے سلسلے کا آغاز کیا ہے اگر یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے تو آنلائن ارننگ کی نئی راہیں ہموار ہوتی چلی جائیں گی۔