How Many Types Of Computer In Urdu

How Many Types Of Computer In Urdu

کمپیوٹر کی قسمیں
بنیادی طور پر کمپیوٹر کو چار بڑی قسموں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
1۔ مین فریم کمپیوٹر
مین فریم کمپیوٹروں کی وہ قسم ہے جو بڑی تعداد میں استعمال کنند گان کی ضرورتوں کو پورا کرتی ہے جیسے کسی یونیورستی یا بڑی آرگنائزیشن میں ایسے کمپیوٹر وں کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ان کمپیوٹر کی پروسیسنگ سپیڈ بہت زیادہ ہوتی ہے۔ان میں وسیع فکسڈ میموری ہوتی ہے جسے ڈیسک میموری کہا جاتا ہے۔اس کے علاوہ قابلِ انتقال میموری جیسے مقناطیسی ٹیپ اور تیز رفتار آئی/او ڈیوائس وغیرہ بھی استعمال ہوتی ہیں۔ایسے سسٹم کو بہت سے لوگ بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔مین فریم کمپیوٹروں کیلئے وسیع جگہ درکار ہوتی ہے اور یہ بہت مہنگے بھی ہوتے ہیں
منی کمپیوٹر
منی کمپیوٹر دراصل مین فریم اورمائیکرو کمپیوٹر کی درمیانی قسم ہیں۔اس قسم کو1970 ئکی دہائی میں ترقی دی گئی۔منی کمپیوٹر دراصل مین فریم کمپیوٹروں سے زیادہ مماثلت رکھتے ہیں ماسوائے اس فرق کیکہان کی میموری کم ہوتی ہے اور ایک مخصوص تعداد میں ہی لوگ اسے بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ان کا فائدہ یہ ہے کہ یہ مین فریم کمپیوٹروں سے ذرا سستے ہیں۔پی ڈی پی سیریز کے کمپیوٹر اس کی مثال ہیں۔
3۔ مائیکرو کمپیوٹر
جیسا کے نام سے ظاہر ہے مائیکرو کمپیوٹرسائز میں چھوٹے ہوتے ہیں۔مائیکرو کمپیوٹرسی پی یو یعنی سنٹرل پروسیسنگ یونٹ میں مائیکرو پروسیسر چپ استعمال ہوتی ہے۔اس کے علاوہ کمپیوٹر کی میموری تشکیل دینے کے لئے چند آئی سی سرکٹس کی چپس استعمال ہوتی ہیں۔کاسکے علاوہ آئی/او کے مقاصد کے لئے بھی اس میں چند آئی سی سرکٹس کی چپس استعمال ہوتی ہیں۔ ایک پی سی یا پرسنل کمپیوٹر ہی دراصل مائیکرو کمپیوٹر ہے۔یہ قسم نسبتا بہت سستی ہے۔
سپر کمپیوٹر اور ورک سٹیشن
یہ کمپیوٹر وں کی پانچویں نسل میں شمار ہوتے ہیں۔ورک سٹیشن،جیسے سلیکون گرافکس اور سن ڈیٹا کی پروسیسنگ میں تقریبا مساوی ہیں۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سپرکمپیوٹر اور ورک سٹیشن میں کیا امتیازی وصف ہے۔ایک عام پی سی میں سنگل سی پی یو ہوتا ہے یہ دس لاکھ فی سیکنڈ کے حساب سے فلوٹنگ پوائنٹ آپریشن سر انجاپ دیتا ہے۔
ان فلوٹنگ پوائنٹ آپریشن کوفلوپ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور ان میں سے ملین کوایم فلوپ کہا جاتا ہے۔اب ایک سپر کمپیوٹر میں 100سی پی یو ہوتے ہیں اور یہ گیگا فلوپ یا جی فلوپ فی سیکنڈ بناتا ہے۔سپر کمپیوٹر اپنے سی پی یو کو اس طریقے سے استعما ل کرتا ہے جسے پیرالل پروسیسنگ کہتے ہیں۔
ایک ورک سٹیشن دو یا دو سے زیادہ سی پی یو استعمال کرتا ہے اور اس میں بھی پیرالل پروسیسنگ ہوتی ہے۔یہ فی سیکنڈ ایم فلوپ کی استعد اد رکھتا ہے۔یہ سپر کمپیوٹر سے سستا ہے۔ان ورک سٹیشنوں کا زیادہ تعداد میں اکٹھا استعمال بہت سود مند ہے۔حتمی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایک سی پی اور سپر کمپیوٹر یا ورک سٹیشن میں فرق یہ ہے کہ دونوں میں زیادہ سی پی یو سسٹم استعمال ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک عام پی سی کو ورک سٹیشن کے ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے۔اس عمل کو ”کمپیوٹر نیٹ ورکنگ“ کہتے ہیں اور اس طریقے سے ڈیٹا پی سی سے ورک سٹیشن سے پی سی کو بھیجا جا سکتا ہے۔

Photo of author

admin

He is the founder of " Urdu Wisdom". He has a very deep interest in Life-Changing Quotes and Urdu Poetry specially Allama Iqbal poetry. He is passionate about transforming the thinking ability of mankind.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.