Top 5 Most in-demand Skills for the Future 2030 in urdu

Top 5 Most in-demand Skills for the Future 2030 in urdu 1

دوستو!! جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے ویسے ویسے دنیا جدید ٹیکنالوجی کی طرف بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ اس لئے یہ یقین کے ساتھ کہا جا رہا ہے کہ آنے والے وقت جس شخص کے پاس ہُنر ہوگا وہی اس دنیا میں ایک کامیاب انسان بن کے ایک اچھی زندگی بسر کر سکے گا۔ تو اسی لئے آج کی اس ویڈیو میں ہم آپ کو 5 ایسے سکلز بتانے جا رہے ہیں جن کو سیکھنا آپ کے لئے کافی زیادہ ضروری ہے۔ کیونکہ ان سکلز کی ڈیمانڈ سن 2030 تک کافی زیادہ بڑھ جائے گی۔

ایک اندازے کے مطابق سن 2030 تک 70 فیصد کام آن لائن ہو جائیں گے۔ یعنی کہ لوگ دفتروں میں کام کرنے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر کام کیا کریں گے۔ اور ان 70 فیصد لوگوں میں سے صرف وہی لوگ روزگار حاصل کر پائیں گے جن کے پاس ہُنر ہوگا۔
نئی دنیا کو نئے انداز سے گزارنا اب ہر شخص پر لازمی ہوگا۔ اب یہ بات ہم اپنے پاس سے بھی نہیں کہ رہے کیونکہ world ecnomic forum نے ایک رپوٹ شائع کی ہے جس میں اُنہوں نے صاف صاف لکھا ہے کہ سن 2025 کے بعد ملین لوگ بےروزگار ہو جائیں گے۔ کیونکہ دنیا میں کام کرنے کی نوعیت اور کام کا انداز بدل جائے گا۔

اس کے علاوہ 10 فیصد کام آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے آٹو پر چلا جائے گا۔ اب لوگوں کے بےروزگار ہونے کی وجہ یہ بھی نہیں ہوگی کہ دنیا میں کام ختم ہو جائے گا۔ بلکہ بےروزگاری کی مین وجہ تو یہ ہوگی کہ لوگ کوئی کام کرنے کے قابل ہی نہیں رہیں گے۔ جس نوعیت کا کام ہو رہا ہوگا لوگ اُن سکلز میں مہارت ہی نہیں رکھتے ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ سمجھدار ہیں وہ زیادہ سے زیادہ مختلف قسم کے اسکلز سیکھنے پر فوکس کر رہے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ آنے والے وقت میں آپ کو کن اسکلز کو سیکھنے کی اشد ضرورت پڑے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Top 5 Most in-demand Skills for the Future 2030 in urdu

Coding ●

کوڈنگ

کوڈنگ ایک ایسی اسکل ہے جو آنے والے وقت میں آپ کے فیوچر کو چارچاند لگا سکتی ہے۔ شاید آپ اس بات سے بےخبر ہوں کہ پوری دنیا اس وقت کوڈنگ پر ہی چل رہی ہے۔ دنیا کا کوئی بھی سسٹم دیکھ لیں وہاں کوڈنگ کے بغیر سسٹم کا چلنا ناممکن سمجھا جاتا ہے۔ یہاں اچھی بات تو یہ ہے کہ کوڈنگ سیکھنے کے لئے زیادہ محنت کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ وہ ہُنر ہے جسے پارٹ ٹائم میں بھی چند گھنٹے نکال کر سیکھا جا سکتا ہے۔ اور تقریباً ایک سال کے اندر اندر آپ کوڈنگ کی ضروری چیزیں سیکھ سکتے ہیں۔

کوڈنگ کی دنیا میں کافی ساری لینگویجز ہیں جیسے کہ Java ,, html ,, php ,, اور sql وغیرہ۔ اگر آپ ان میں سے کسی ایک بھی لینگویج پر اچھی گرپ حاصل کر لیتے ہیں تو پھر آپ کو کوئی بھی اچھی کمپنی ایک زبردست سیلری پیکج پر ہائر کر سکتی ہے۔ کیونکہ یہ وہ ہُنر ہے جس کی ڈیمانڈ فیوچر میں کافی زیادہ بڑھنے والی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

New languages ●

نیو لینگویج

اگر دیکھا جائے تو ہم میں سے زیادہ تر لوگ اُردو یا تھوڑی بہت انگلش زبان ہی بول سکتے ہیں۔ لیکن فیوچر میں اگر آپ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو صرف یہ دو زبانیں ہی بولنا کافی نہیں رہیں گی۔ جی ہاں!! اگر آپ غور کریں تو جن بھی نئی کمپنیز کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ان میں دنیا بھر سے کلائنٹس کا رابطہ چلتا رہتا ہے۔ اور ظاہر ہے جب دنیا بھر سے کلائنٹس کسی کمپنی سے رابطہ کریں گے تو وہ اپنے ہی ملک کی زبان بولنے کو ترجیح دیں گے۔

جس وجہ سے کمپنی میں کام کرنے والے لوگوں کو بھی اُنہی کی زبان میں جواب دینا ضروری ہوگا۔ اگر آپ اُن کی زبان سمجھنے اور بولنے سے محروم ہوں گے تو نہ صرف آپ کو آفس میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ یقینی طور پر جلد ہی دفتر سے بھی آپ کو فائر کر دیا جائے گا۔ اگر آپ دو چار نئی لینگویج سیکھ لیتے ہیں تو آنے والے وقت میں آپ یہ زبان دوسرے لوگوں کو بھی سکھا کر انکم جنریٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ گھر بیٹھ کر لوگوں کی ویب سائٹس ,, آرٹیکلز ,, بلاگس اور ویڈیوز کو بھی ٹرانسلیٹ کرکے اچھا خاصہ پیسہ کما سکتے ہیں۔ نیو لینگویج ایک ایسا اسکل ہے جس کی اہمیت سن 2025 کے بعد کافی زیادہ بڑھ جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ●

ایس-ای-او

Seo کا مطلب ہے search engine optimization۔ ایس-ای-او وہ ہُنر ہے جسے تمام تر اسکلز کی ریڑھ کی ہڈی بھی مانا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے اہم ترین ٹول بھی کہلایا جاتا ہے۔ یہی وہ ٹول ہے جس کی مدد سے یوٹیوب کی ویڈیوز کو رینک کیا جا سکتا ہے۔ یہی ٹول ہے جس کی مدد سے کسی بھی ویب سائٹ یا بلاگ پر ٹریفک لائی جا سکتی ہے۔ بہت سے لوگ ویب سائٹ یا یوٹیوب چینل بنا تو لیتے ہیں لیکن وہ اپنی ویڈیوز کی seo ٹھیک طریقے سے نہیں کر پاتے۔ جس کے بائث وہ ڈی موٹیویٹ ہوکر کام کرنا ہی چھوڑ دیتے ہیں اور لائف میں باقی لوگوں سے کافی پیچھے رہ جاتے ہیں۔

فری لانسگ پلیٹ فارم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں seo کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ کی جاتی ہے۔ اور یہ ڈیمانڈ دن بدن بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے۔ کیونکہ اس کے بغیر کسی بھی آن لائن کام میں کامیابی حاصل کرنا ناممکن ہے۔ اس وقت انٹرنیٹ پر بےشمار seo کے کورسس موجود ہیں۔ اگر آپ پیڈ کورس کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے نہیں تو آپ کسی بھی فری کورس سے بھی یہ ہُنر سیکھ سکتے ہیں۔ یقین کریں اگر آپ ایک اچھے seo ایکسپرٹ بن جاتے ہیں تو پھر دنیا کی کوئی طاقت آپ کو انٹرنیٹ کی دنیا میں کامیاب ہونے سے نہیں روک سکے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

E-commerce business ●

دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو نوکری کرنے کے بجائے اپنا کاروبار کرنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ لیکن حقیقت میں آج کا دور کافی سخت دور ہے اس زمانے میں اپنا کاروبار کرنا بھی کوئی آسمان کام نہیں ہے۔ بہت ہی کم لوگ ایسے ہیں جو اپنے کاروبار میں بھی کامیاب ہو رہے ہیں۔ کیونکہ اگر آپ کسی جگہ شاپ رینٹ پر لیتے ہیں اور اگر بدقسمتی سے آپ کا کاروبار ٹھیک طریقے سے نہیں چل پاتا تو آپ بچت کرنا تو دور کی بات شاپ کا رنیٹ بھی نہیں ادا کر پائیں گے۔ لیکن ایک رپورٹ کے مطابق سن 2030 تک کاروبار بھی مکمل طور پر آن لائن ہو جائیں گے جبکہ اس کا آغاز پوری دنیا میں کافی حد تک ہو بھی چکا ہے۔

جسے عام طور پر ای- کامرس کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو کوئی شاپ رینٹ پر لینے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ روزانہ آپ کو باقائدگی سے صبح اُٹھ کر اور پٹرول ضائع کرکے شاپ پر جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ بجلی کا بل ادا نہیں کرنا پڑتا۔ بس آپ نے صرف اتنا غور کرنا ہے کہ اس وقت دنیا میں کن اشیاء کی مانگ سب سے زیادہ ہے۔

آپ نے اُن اشیاء کو خریدنا ہے اور پھر مختلف سوشل سائٹس جیسے کہ olx ,, facebook ,, amazon ,, ebay ,, حتیٰ کہ جتنی بھی سوشل سائٹس ہیں وہاں اپنی خریدی گئی اشیاء کو اپلوڈ کر دینا ہے لوگ آپ سے خود بخود رابطہ کریں گے اور جتنا آپ ایک رینٹ کی شاپ سے مہانہ کما رہے تھے یقیناً اُس سے ڈبل کمانے لگ جائیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آنے والے وقت میں ہر شخص ای-کامرس سکل کو سیکھنے کی طرف بھاگے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Cyber security ●

سائبر سیکیورٹی

ناظرین!! جیسے کہ آنے والے وقت میں ہر چیز آن لائن ہوتی جا رہی ہے۔ پھر چاہے وہ آن لائن پیمنٹ ایپ ہو یا آن لائن کھانا منگوانے والا سسٹم ,, ہر چیز آن لائن ہو چکی ہے۔ بس صرف ایک کلک کرکے آپ کے سارے کام گھر بیٹھے ہو جاتے ہیں۔ جہاں آن لائن ایپس اور ویب سائٹس کی وجہ سے بہت ساری چیزیں آسان ہو چکی ہیں وہیں ڈیجیٹل چور یعنی کہ جنہیں ہم ہیکرز بھی ہیں ان کی تعداد بھی کافی زیادہ بڑھ چکی ہے۔ کمپنیز کے لئے اُن کا ڈیٹا کافی زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

اسی وجہ سے کمپنیز سائبر سیکیورٹی کا ہُنر رکھنے والے افرا کو بھی کافی زیادہ اہمیت دینے لگی ہیں۔ تو اگر آپ سائبر سیکیورٹی ڈویلپر بن جاتے ہیں تو آپ کو کسی بھی کمپنی میں ایک اچھی نوکری مل سکتی ہے۔ یہ وہ سکل ہے جس کی اہمیت آنے والے وقت میں کافی زیادہ بڑھ جائے گی۔ دن بدن ایک سے ایک بڑھ کر نیا ایپ متعارف ہوتا جا رہا ہے۔ تو جتنے زیادہ ایپس متعارف ہوں گے اُتنی سی سائبر ڈویلپرز کی بھی ضرورت پیش آئے گی۔ اب آپ خود ہی اندازہ لگا لیں کہ یہ ہُنر آپ کے فیوچر کو کس حد تک جگمگا سکتا ہے۔ یہ وہ اسکلز ہیں جو کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ بھی بےشمار ایسے اسکلز موجود ہیں جو تھوڑی بہت محنت کرکے آپ کے مستقبل کو روشن کر سکتے ہیں

Photo of author

admin

He is the founder of " Urdu Wisdom". He has a very deep interest in Life-Changing Quotes and Urdu Poetry specially Allama Iqbal poetry. He is passionate about transforming the thinking ability of mankind.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.