HEC bans celebration of Holi in Urdu – ایچ ای سی کی جانب سے ہولی کے تہوار پر پابندی عائد

HEC bans celebration of Holi in Urdu - ایچ ای سی کی جانب سے ہولی کے تہوار پر پابندی عائد 1

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام یونیورسٹیوں کو ہندو تہوار” ہولی” منانے سے منع کر دیا ہے ۔

20 جون کو لکھے جانے والے ایک خط میں ایچ ای سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہا: “بدقسمتی سے ایسی سرگرمیاں دیکھ کر دکھ کے ساتھ افسوس بھی ہوتا ہے جو ہماری سماجی ثقافتی اقدار سے مکمل طور پر جدگانہ ہیں۔ اس طرح کے تہوار ہمارے ملک کے اسلامی تشخص کو ختم کر رہے ہیں ۔ ایک ہندو تہوار ہولی منانے میں دکھایا جانے والا جوش و جزبہ قابل مذمت ہے ۔

ایچ ای سی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے  تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا “اعلیٰ تعلیمی ادارے۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ فیکلٹی سختی سے تعلیمی سرگرمیوں، فکری سرگرمیوں میں طلباء کو مصروف کریں ۔ طلباء اپنے آپ کو ایسی تمام سرگرمیوں سے دور رکھیں جو وقت کا ضیاع ہونے کے ساتھ قومی شناخت اور سماجی اقدار سے مکمل طور پر مختلف ہوں۔ طلباء غیر نصابی سرگرمیوں اور بحث و مباحثہ اور علم سیکھنے کے لیے کوشاں ہوں ۔

ہولی کے تہوار پر پابندی اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں منعقد کی جانے والی تقریب پر ہونے والی تنقید کے بعد کیا گیا ہے ۔ رواں ماہ کی 13 تاریخ کو قائد اعظم یونیورسٹی میں ہولی کا تہوار منایا گیا ۔ جبکہ ہولی کو گزرے بھی تین ماہ ہو چکے ہیں ۔ ہولی تہوار کو منانے کے لیے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی ۔

ایچ ای سی کی جانب سے ہولی تہوار پر پابندی اسلام آباد کی قائد آعظم یونیورسٹی میں ہولی کے جشن پر بننے والی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنقید کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

ہولی ایک ہندوانہ تہوار ہے ۔ جو دنیا بھر کے ہندو موسم بہار کی آمد پر مناتے ہیں ۔ بھارت کے ساتھ نیپال میں بھی ہولی کے تہوار کو قومی سطح پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو ہندو رنگوں کی مدد سے ٹوٹے رشتے  جوڑنے کا تہوار بھی کہتے ہیں ۔
ایچ ای سی کے ایک خط کے تحت تمام یونیورسٹیز میں ہولی کا تہوار منانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایچ ای سی کے اس اقدام کے خلاف ردعمل سامنے آیا ہے ۔ زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے ہندو طلبا کو ان کے قومی تہوار منانے سے منع کرنا قابل مذمت ہے ۔ اگر یورپین ممالک پاکستان کے اوورسیز طلباء پر ایسی کوئی پابندی عائد کر دیتے ہیں تو تب ہمارا رویہ کیا ہو گا ؟

Photo of author

admin

He is the founder of " Urdu Wisdom". He has a very deep interest in Life-Changing Quotes and Urdu Poetry specially Allama Iqbal poetry. He is passionate about transforming the thinking ability of mankind.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.