(Ehsaas kafalat program in Urdu) احساس کفالت پروگرام
بنیادی طور پر یہ پروگرام ان افراد کوبنیادی ضروریات فراہم کرنے کی کوشش ہے جن کے پاس کو ذریعہ آمدن موجود نہیں۔ احساس کفالت پروگرام 8171 جو کہ حکومت پاکستان کا اک پروگرام ہے ، کا آغاز ہو چکا ہے۔ متعلقہ افراد یا گھرانے پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے اپنا13 ہندسوں کا شناختیکارڈ نمبر 8171 پر ارسال کرنے اور جوابی پیغام کی ہدایات کے مطابق عمل کرنے کے بعد اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
Ehsaas kafalat program 2021 in Urdu
حکومت پاکستان نے اس پروگرام کے تحت 3 ہفتے کی قلیل مدت میں 81 ارب روپے کی خطیر رقم غریب افراد میں تقسیم کی۔ احساس کفالت پروگرام عوام کی بہبود کا اک بہترین منصوبہ ہے۔
اس کی ضرورت اس لئے محسوس کی گئ کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار افراد کی مشکلات میں اضافہ ہواہے۔اس پروگرام کے تحت بےروزگار افراداپنا نام رجسٹرڈ کروا کر اور چند بنیادی معلومات دے کر اپنے گھر والوں کے لئے اشیائے خوردونوش خریدنے کے قابل ہو سکیں گے۔ کورونا کی وبا کے باعث بیروزگار افراد کیلئے ویب پورٹل کا اجرا کیا گیا ہے۔ جہاں وہ درخواست دے سکیں گے۔ ان افراد کو یہ معلومات فراہم۔کرنا ہوں گی کہ وہ کہاں کام کرتےتھے۔
پروگرام کے تحت رجسٹرڈ بےروزگارافرادکو 12 ہزار روپے دیئےجائیں گے۔ کیونکہ کوروناوائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے منفی اثرات ملکی بلکہ عالمی معیشت پر اثر انداز ہو رہے ہیں،
اگر کسی فرد کا روز گار موجودہ حالات میں متاثر ہوا ہے اور اس کے خاندان کے کسی فرد نےپہلے احساس کفالت پروگرام کے تحت امداد حاصل نہیں کی تو وزیراعظم کے کووڈ ریلیف فنڈ سے امداد حاصل کرنے کا حقدار ہے
(Ehsaas kafalat program detail )احساس کفالت پروگرام میں اندراج کروانے کا مکمل طریقہ اور تفصیلات
پاکستان بھر میں حکومت کی جانب سے 70 لاکھ خواتین کو دو ہزار کی رقم فراہم کی جائے گی جوخواتین اس فنڈ کی حقدار ہیں انہیں ایک بنک اکاونٹ بنا کر دیا جائے گا جس میں ہر ماہامداد کی رقم منتقل کی جائے گی پاکستان کے 70 اضلع اس احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہوں گے۔وہ تمام خواتین جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد حاصل کر رہی ہیں وہ بھی اس پروگرام میں درخواست دےسکتی ہیں
خواتین کو معاشی تحفظ فراہم کرنے کے لئے اور ان کے لئے ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اس پروگرام کو شروع کیا گیا ہے
Ehsaas kafalat program
احساس کفالت پروگرام میں مستحقین کی نشان دہی کے لئے حکومت کی جانب سے مرحلہ وار تمام اضلع میں رجسٹریشن کا انتظام کیا گیا ہے نادرا کے آفس میں قائم شدہ ڈیسک پر امیداوار اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ احساس پروگرام کے تحت آن لائن رجسٹریشن کا آغاز بھی کیا گیا ہے وطن عزیز کی ہر تحصیل میں ایک نادرا ڈیسک قائم کیا گیا ہے امیدواران یہاں پر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں
کفالت پروگرام کے لئے کون لوگ اہل ہیں
وہ تمام خواتین جو نادار طبقے سے تعلق رکھتی ہیں اوت جن کے پاس کوئی مناسب ذریعہ معاش نہیں ہے وہ اس پروگرام کے لئے درخواست دےسکتی ہیں
یہ پروگرام محض خواتین کے لئے ہے مرد حضرات اس میں درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں
کفالت پروگرام کے لئے کون لوگ مستحق نہیں؟
- سرکاری ملازمین اور ان کے شریک حیات
- ٹیکس ڈہندگان
- گاڑیوں کے مالکان
- متعدد مرتبہ بیرون ملک سفر کرنے والے
مندرجہ بالا تمام افراد کفالت پروگرام کے لئے نا اہل ہیں اگر ان میں سے کوئی اس پروگرام کے لئے درخواست دے تو اس کی درخواست کو زیر غور نہیں لایا جائے گا
کفالت پروگرام میں شامل امیدوار خواتین پیسوں کی ادئیگی کے لئے حبیب بنک یا بنک الفلاح کی مقرر کردہ شاخوں سے اور بائیو میٹرک ATM مشین سے پیسے نکلوا سکیں گی۔
مقرر کردہ بنکوں کی تمام شاخوں میں ایک مخصوص ڈسک خواتین کے لئے بنایا گیا ہے تاکہ وہ باوقار طریقے سے اپنا وظیفہ حاصل کریں
خاتون درخواست گزار کو ایک الگ بنک اکاونٹ دیا جائے گا جو اس کے موبائل نمبر کے ساتھ مربوط ہو گا یہ اس کی دیگر معاشی مواقعوں تک پہنچ کو یقینی بنائے گا
Ehsaas Emergency Cash Program 2021
اپنے ضلع میں کفالت پروگرام کی رجسٹریشن کے آغاز کے بارے میں جاننے کے لئے
امیدوار درج ذیل لنک پر دیکھیں اور این ایس ای آر قومی سماجی و معاشی رجسٹری کی ویب سائٹ پرجانچ کریں کہ آپ کے ضلع میں رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے یا نہیں
URL https://nser.nadra.gov.pk