(Babar Azam Biography in Urdu )محمد بابر اعظم
محمد بابر اعظم پاکستانی کرکٹر ہیں ۔ بابرٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ہونے کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی قومی ٹیم کے کپتان ہیں۔ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹسمینز میں شمار ہوتے ہیں۔۔
پاکستان سپر لیگ میں بابر کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہیں وہ اپریل 2021ء میں ون ڈے انٹرنیشنل کے نمبر ون کھلاڑی بن گئے تھے۔
ابتدائی زندگی
بابر اعظم صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ 15 اکتوبر 1994ء کو پیدا ہوئے، اندرون لاہور میں پلے بڑھے اور تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی۔بابر نے ڈومیسٹک کرکٹ کیریئر کا آغاز بھی لاہور سے ہی کیا۔
پیشہ ورانہ کھیل کی ابتداء
بابر 2012 ءکے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔
انہیں یہ اعزاز حاصل۔ہے کہ وہ ون ڈے میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے مشترکہ طور پر پہلے تیز ترین دو ہزار ون ڈے رنز بنانے والے دوسرے تیز ترین 3000 ون ڈے رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔
پہلے 25 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ بابر اعظم نے قائم کیا۔۔
اس کے علاوہ بابر نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا۔
ایوارڈز
پی سی بی کا سال کا بہترین ون ڈے پلیئر: 2017ء
آئی سی سی ورلڈ ون ڈے الیون : 2017ء
پی سی بی کا سال کا بہترین ٹونٹی/20 پلیئر: 2018ء
ابتدائی کیریئر
بابر مئی 2015ء میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستانی ون ڈے ٹیم میں شامل ہوئے۔ 31 مئی کو تیسرے ون ڈے میں انہوں نےپہلا میچ کھیلا اور 60 گیندوں پر 54 رنز کی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لئے۔
بابر اعظم ستمبر 2015ء میں کھیلے جانے والے میچ جو کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز تھی کے لئے ٹیم میں شامل کیے گئے لیکن انہیں اس سیریز میں کھیلنے کا موقع نہ مل سکا۔ تاہم پاکستان نے یہ سیریز 2-1 سے جیت لی تھی۔
اسی سال اکتوبر کے مہینے میں ،انہیں ٹیسٹ ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔ بہرحال انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ون ڈے ٹیم میں آپ کو شامل کیا گیا تھا۔یہ چار میچوں کی سیریز تھی۔ اس کے پہلے ون ڈے میں انہوں نے 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے 62 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے پاکستان میچ جیت گیا۔
اگلے تین میچوں میں بابر نے بالترتیب 4 ، 22 اور 51 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے 46.33 کی اوسط سے 139 رنز کے ساتھ سیریز مکمل کی۔
جنوری 2016ء میں ، پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ گئ جہاں ون ڈے سیریز کا انعقادکیا گیا۔ پہلے ون ڈے میچ میں بابر نے 76 گیندوں پر 62 رنز بنائے۔ پاکستان یہ میچ 70 رنز سے ہار گیا۔
دوسرا ون ڈے میچ شدید بارش کی نذر ہو گیا۔ تیسرے ون ڈے میں ابابرنے صرف 77 گیندوں پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 رن بنائے۔ پاکستان یہ میچ اور سیریز تو نہ جیت سکا۔ تاہم کرکٹ کے ماہرین اور شائقین نے بابر کی بہت تعریف کی ۔ وہ ون ڈے سیریز میں 72.50 کی اوسط سے 2 اننگز میں 145 رنز کے ساتھ نمایاں رن بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔
جولائی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ، انہوں نے پانچ میچوں میں بیٹنگ کی۔ وہ صرف 122 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی اس سیریز کے علاوہ پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی۔ اس سیریز میں بابر نے پہلے میچ میں 29 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے ترک کر دیا گیا تھا۔ پاکستان نے یہ سیریز 1-0 سے جیت لی تھی
بابر کا ایک شاندار کارنامہ کہ انہوں نے 7 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے لیے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 11 گیندوں پر ناقابل فراموش 15 رنز بنائے۔ پاکستان یہ میچ اور سیریز دونوں جیت گیا۔
کارکردگی ایک نظر
بشکریہ: Cricinfo+ wikipedia