Arshad Nadeem biography in urdu | ارشد ندیم فخر پاکستان

arshad nadeem biography in urdu

Arshad Nadeem biography in urdu ارشد ندیم: فخر پاکستان

مسلسل جدوجہد پر یقین  رکنے والے پرعزم پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جنہوں نے حال ہی میں سونے کا تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا،  2 جنوری 1997 کو پیدا ہوئے۔
وہ ایک پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جو جیولین تھرو میں مھارت رکھتے ہیں۔ ارشد ملکی سطح پر منعقد کئے گئے مقابلوں میں واپڈا کی نمائندگی کرتے ہیں۔

 دسمبر 2019ء میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں، ارشد نے 86.29 میٹر کے فاصلے کے ساتھ جیولین تھرو میں جنوبی ایشیائی گیمز کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ارشد نے 2020 سمر اولمپکس کھیلوں میں بھی براہ راست شرکت حاصل کی۔

مختصر تعارف اور ذاتی زندگی

ارشد ندیم میاں چنوں کے قریب واقع گاؤں چک نمبر 101-15 ایل کے رہائشی ہیں جہاں وہ 2 جنوری 1997ء کو پیدا ہوئے ، ان کے والد محنت کش ہیں۔ارشد شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

ارشد کے والد  نے اپنے بیٹے کی ہر قدم پر حوصلہ افزائی کی ہے۔ ارشد ندیم کے اس میدان میں دو راہبر ہیں رشید احمد ساقی اور فیاض حسین بخاری۔ ان دونوں نے ارشد کی صلاحیتوں کو بھانپ لیا اور انہیں نکھارنے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔

رشید احمد ساقی ڈسٹرکٹ خانیوال ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر ہونے کے علاوہ خود ایتھلیٹ رہے ہیں۔ وہ اپنے علاقے میں باصلاحیت ایتھلیٹس کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی میں پیش پیش رہے ہیں۔

ارشد ندیم کو سکول میں بھی کھیلوں کا شوق تھا جو انہیں آج اس نہج پہ لے آیا۔ طالب علمی کےزمانے میں ان کی توجہ کرکٹ پر زیادہ ہوا کرتی تھی لیکن ساتھ ساتھ وہ ایتھلیٹکس میں بھی دلچسپی رکھتےتھے۔ وہ اپنے سکول کے بہترین ایتھلیٹ تھے۔

کوچ کی رائے

رشید احمد ساقی کہتے ہیں  کہ وہ اپنے علاقے کے ایتھلیٹس کو پروموٹ کرنے میں کوشاں ہیں۔ انہوں نے ارشد کی ٹریننگ کی ذمہ داری لی اور پنجاب کے مختلف ایتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے تیار کیا۔ انہیں ارسد پر فخر ہے۔ارشد نے پنجاب یوتھ فیسٹیول اور دیگر صوبائی مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔

 ارشد ندیم شاٹ پٹ، ڈسکس تھرو اور دیگر کھیلوں میں بھی حصہ لیتے تھے لیکن ان کے دراز قد کے پیش نظر کوچ نے اُنھیں جیولن تھرو کے لیے تیار کیا۔ ارشد ندیم کو واپڈا کے ٹرائلز میں بھیجا گیا، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر منتخب ہو گئے۔

ارشد ندیم کی کامیابی کا جو سفر میاں چنوں کے گھاس والے میدان سے شروع ہوا تھا وہ اُنھیں انتھک محنت کےزریعے کامن ویلتھ گیمز میں لے گیا۔

ارشد ندیم کے موجودہ کوچ کانام فیاض حسین بخاری ہے جن کا تعلق پاکستان واپڈا سے ہے۔ وہ بہت سے بین الاقوامی ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

انعامات کی تفصیل

ارشد نے اب تک جو انعامات حاصل کئے ان کی تفصیل درج زیل ہے:

Arshad Nadeem biography in urdu | ارشد ندیم فخر پاکستان 1
Photo of author

admin

He is the founder of " Urdu Wisdom". He has a very deep interest in Life-Changing Quotes and Urdu Poetry specially Allama Iqbal poetry. He is passionate about transforming the thinking ability of mankind.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.