Father Quotes In Urdu: Father is not only a relation, it’s a feeling of protection. Fathers are loved and revered every day. In many countries father’s day is dedicated to fathers to express love and gratitude towards fathers for their role in our lives.
Here we are going to share a few quotes related to this beautiful relationship. Share with your dad and make him feel good. You can explore the mothers day quotes from our urduwisdom.com website.
Father’s Quotes In Urdu
ایک مدت سے پکارا نہیں ابو ” کہہ کر
ایک مدت سے ہوا یہ لفظ رخصت گھرسے
والد کی اپنے بچوں کے حق میں کی گئی دعا سیدھی اللہ پاک تک جاتی ہے
چاہے کتنا ہی بوڑھا کیوں نا ہو مگر گھر کا سب سے مضبوط ستون باپ ہی ہوتا ھے
باپ وہ عظیم ہستی ہے جس کے پسینے کی ایک بوند کی قیمت بھی اولاد ادا نہیں کر سکتی۔
کبھی وقت ملے تو اپنے والدین کے چہروں کی طرف دیکھنا آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ کا مستقبل بناتے بناتے وہ خود کتنا ٹوٹ چکے ہیں
ماں باپ سے کبھی شکوہ نہ کرنا کہ انہوں نے آپ کو کیا دیا، شاید ان کے پاس بھی ساری زندگی صرف یہی تھا
والد کی دولت نہیں سایہ ہی کافی ہوتا ہے بے شک اگر ماں کے نیچے جنت ہے تو باپ کے بنا بھی جنت کا دروازہ نہیں کھلے گا۔
باپ ایسی کتاب ہے جس پر بہت سے تجربات تحریر ہوتے ہیں ۔ جو زندگی گزارنے میں رہنمائی کرتے ہیں ۔ اس لیے اسے اپنے سے کبھی دور مت رکھیں
جس کو ماں باپ کی بات سمجھ نہیں آتی ، اس کو زمانہ بہت اچھے سے سمجھا دیتا ہے
زندگی کی کہانی کا سب سے مشکل کردار باپ کا ہے، اور یہ زمہ داری کو باپ کے سوا کوئی نہیں نبھا سکتا۔
والد ایک کتاب ہے، جس پر تجربات تحریر ہوتے ہیں۔
Father Quotes In Urdu
والد ایک ایسی کتاب ہے! جس پر بہت سے تجربات تحریر ہوتے ہیں جو زندگی گزارنے میں رہنمائی کرتے ہیں اس لیے اسے اپنے سے کبھی دور مت رکھیں۔
باپ ایک ذمہ دار ڈرائیور ہوتا ہے جو گھر کی گاڑی کو اپنے خون پسینے سے چلاتا ہے
والد کی سختی برداشت کرو تا کہ با کمال ہوسکو تا کہ خدا تم کو دنیا میں بلند کرے
اپنے باپ کا حکم مانو تا کہ خوشحال ہو سکو۔
والد ایک مقدس محافظ بھی ہے جو سارے خاندان کی نگرانی کرتا ہے۔
قدر کیجیے ان ہاتھوں کی جن ہاتھوں نے ہماری بنیادیں مضبوط کرتے کرتے اپنے ہاتھوں میں لاٹھیاں اور تسبیح پکڑ لی ہیں، قدر کیجیے اپنے والدین کی۔
میرے قدم کیسے ڈگمگا سکتے ہیں مجھے تو چلنا میرے بابا نے سیکھایا ہے۔
جب رزق میں تنگی محسوں ہو تو غور کر لیا کرو کہ ماں باپ کے لیے دعا کرنا تو نہیں چھوڑ دی.
اپنے ماں باپ سے اونچی آواز میں بات مت کیا کروجس دن وہ خاموش ہو گئے ۔ اس دن تم ان کی آواز سننے کو ترسو گئے اللّٰہ سب کی اولاد پر ان کے ماں باپ کا سایہ سلامت رکھے آمین
Father’s Quotes In Urdu
باپ کی موجودگی سورج کی مانند ہے، سورج گرم تو ضرور ہوتا ہے مگر سورج نہ ہوتو اندھیرا چھا جاتا ہے.
وہ لفظ ڈھونڈ رہا تھا لرزتے ہونٹوں سے
ضعیف باپ نے بیٹے سے بات کرنی تھی
زندگی اور حالات جب تھکا دیتے ہیں اس لمحے ابو کی یہ بات ہمت اور حوصلہ بڑھا دیتی ہے کہ ‘میرا بیٹا بہت بہادر ہے
These few Father Quotes In Urdu can’t fully express our love for our beloved fathers but still give us a chance to say a bit of what is hidden inside. May Almighty bless our parents.Ameen.
Enjoy the Father Quotes In Urdu and share them with your loved ones.