AIOU Admission 2024- بہار 2024 کے نیو اور جاری ایڈمیشن شروع ہیں۔

AIOU Admission 2024

AIOU Admission 2024

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بہار 2024 کے نیو اور جاری ایڈمیشن شروع ہیں۔
جن طلبا نے کسی بھی پرگرام میں نیا داخلہ لینا ہے وہ 15 اپریل تک بغیر لیٹ فیس کے داخلہ بھیج سکتے ہیں۔
جاری طلبا جنھوں نے اپنے دوسرے، تیسرے یا کسی بھی سمسٹر کا داخلہ بھیجنا ہے وہ 22 اپریل تک بغیر لیٹ فیس کے داخلہ بھیج سکتے ہیں۔
جنھوں نے نیا داخلہ لینا ہے وہ مختلف پروگرامز میں داخلہ لے سکتے ہیں مثلا بی-ایس چار سالہ،بی-ایس اڑھائی سالہ، بی-ایس دو سالہ۔ ایسوسی ایٹ ڈگری Associate Degree (AD)، بی ایڈ 1.5 سالہ، بی ایڈ 2 سالہ، بی ایڈ 2.5 سالہ، بی ایڈ 4 سالہ اور اس کے علاوہ بی-بی-اے، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، اور سرٹیفیکیٹ کورسز

جو طلبا بی ایس کرنا چاہیں
بی ایس چار سالہ

جن طلبا نے انٹرمیڈیٹ کیا ہوا ہے وہ BS چار سالہ پروگرامز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

بی ایس اڑھائی سالہ
جن طلبا نے بی اے کیا ہوا ہے وہ اڑھائی سالہ بی ایس پروگرامز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

بی ایس دو سالہ
جن طلبا نے اے ڈی ایسوسی ایٹ ڈگری کیا ہوا ہے وہ بی ایس کے 2 سالہ پروگرامز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

جو طلبا بی ایڈکرنے کے خواہش مند ہیں
بی ایڈ چار سالہ
جن طلبا نے انٹرمیڈیٹ کیا ہوا ہے وہ بی ایڈ چار سالہ پروگرام میں ایڈمیشن لے سکتے ہیں۔

بی ایڈ اڑھائی سالہ
جن طلبا نے بے – اے یا بی-ایس-سی کی ہوئی ہے وہ بی ایڈ اڑھائی 2.5 سالہ پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

بی ایڈ دو سالہ
جن طلبا نے اے-ڈی-ای ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن کیا ہوا ہے وہ دو سالہ بی ایڈ میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

بی ایڈ ڈیڑھ 1.5 سالہ
جن طلبا نے ایم-اے یا بی-ایس کیا ہوا ہے وہ بی ایڈ ڈیڑھ سالہ پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بی-بی-اے پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلوماز، اور مختلف سرٹیفیکیٹ کورس میں بھی داخلے اوپن ہیں، خواہش مند طلبا داخلہ لے سکتے ہیں۔

یاد رہے جو جاری continues طلبا ہیں وہ اپنے اگلے سمسٹر کا داخلہ 22 اپریل تک بغیر لیٹ فیس کے بھیج سکتے ہیں۔ اور جن طلبا نے نیا داخلہ لینا ہے وہ 15 اپریل تک بغیر لیٹ فیس کے داخلہ بھیج سکتے ہیں۔

Photo of author

admin

He is the founder of " Urdu Wisdom". He has a very deep interest in Life-Changing Quotes and Urdu Poetry specially Allama Iqbal poetry. He is passionate about transforming the thinking ability of mankind.

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.