45000 Google Scholarships for Pakistani Students | گوگل کی طرف سے پاکستانی اسٹوڈنٹس کے لئے 45000 سکالرشپس

45000 Google Scholarships for Pakistani Students | گوگل کی طرف سے پاکستانی اسٹوڈنٹس کے لئے 45000 سکالرشپس 1

سید امین الحق جو کہ آئی ٹی اور کمیونیکیشن کے منسٹر ہیں ان کا کہنا ہے کہ گوگل پاکستانی اسٹوڈنٹس کو 45 ہزار سکالر شپ دینے جا رہا ہے جس کو آنے والے وقت میں بڑھا کر ایک لاکھ 45 ہزار تک کر دیا جائے گا اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے اندر 45 فیصد کوٹہ خواتین کے لئے ہے

وفاقی منسٹر نے یہ بات کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے اندر کی۔ ان کا مزیدیہ بھی کہنا تھاکہ شروع میں گوگل نے ہمیں صرف 15 ہزار سکالر شپ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن پھر ہم نے ان سے خصوصی درخواست کی ہے کہ اس کوٹہ کو بڑھایا جائے جس پر گوگل کے آفیشلز نے ہماری بات کو مانتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اب پندرہ ہزار کی بجائے 45 ہزار سکالر شپ پاکستانی اسٹوڈنٹس کو دیں گے

اس کے علاوہ وفاقی منسٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم گیمنگ اور اینیمیشن بلڈنگ این ای ڈی یونیورسٹی کے اندر تعمیر کرنے جا رہے ہیں جس پر تقریبا چھ ملین ڈالر خرچ کر رہے ہیں

وفاقی منسٹر امین الحق نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم اس وقت 2050 ویژن کے اوپر کام کر رہے ہیں اور پاکستان کے اندر آئی ٹی انڈسٹری کے اندر مزید پڑھا رہے ہیں یہ بھی کہنا تھا کہ موبائل فون کے اوپر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے کے لئے ہم پاکستان کے اندر موبائل کی تیاری کو فروغ دے رہے ہیں جس سے ریگولیٹری بھی کم ہوگی اور اس سےملک کا فائیدا بھی ہو گا

اس کے علاوہ اس کانفرنس کے اندر اور بھی بہت سارے شرکاء تھے جو کہ انڈسٹری سے منسلک لوگ تھے اور ان کا کہنا تھا کہ تمام انڈسٹریز کو آئی ٹی انڈسٹری کے ساتھ منسلک کرنے سے پاکستان کو بہت زیادہ ترقی ملے گی اور ہماری آنے والی نوجوان نسل کے لیے اس کے اندر بہت سارے مواقع ہو ں گے۔

ایک بات کا ہم سب لوگوں کو علم ہونا چاہیے کہ آن لائن کمانا مشکل نہیں ہیں لیکن آن لائن کمانے کے لئے آپ کو محنت کرنا پڑتی ہے محنت کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے یہ جو ہمارے نوجوان اکثر یوٹیوب سے یا کہیں اور سے لے کر سکتے ہیں اس کے لئے کوئی خاص ایک کام ڈھونڈنا پڑتا ہے جس میں اس کا شوق بھی ہو اور اس کے بعد وہ محنت نہیں کرتا ہوں اور محنت کے بعد ہی وہ اس کا ثمر لے سکتا ہے اس کے علاوہ اگر کوئی بندہ یہ سوچے کہ کچھ کیے بغیر بھی ڈالر کمائے جاسکتے ہیں تویہ اس کی کم عقلی ہے۔

admin

admin

He is the founder of " Urdu Wisdom". He has a very deep interest in Life-Changing Quotes and Urdu Poetry specially Allama Iqbal poetry. He is passionate about transforming the thinking ability of mankind.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.