What is Facebook Meta In Urdu

What is Facebook Meta In Urdu
What is Facebook Meta In Urdu

میٹا ورس، در اصل ہے کیا؟

حال ہی میں فیس بک کمپنی نے اپنا نام تبدیل کیا۔میٹا پلیٹ فارمز انکارپوریٹڈ رکھ لیا ہے ۔ یہ کمپنی مارک زکربرگ کے اک خواب کی جانب سفر ہے جسے ’میٹا ورس‘ کہا جاتا ہے۔

یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ میٹا ورس کا سوشل نیٹ ورک اب بھی فیس بک ہی کہلاتا ہے۔ اس کے علاوہ فی الحال اس کے چیف ایگزیکٹو اور دیگر قیادت، اس کا کارپوریٹ انتظام جوں کے توں رہیں گے۔

میٹاورس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں استعمال ہونے والا کافی مقبول اور عام لفظ ہے، جس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود سب سے مشہور پلیٹ فارم (فیس بک) نے مستقبل کے اس خیال کو اپنانے کا فیصلہ کیا اس لئے اس نے خود کو میٹا کے نام سےری برانڈ بھی کر دیا۔

میٹا ورس کا لفظ کہاں سے آیا؟


سب سے پہلے یہ اصطلاح سائنس فکشن کے مصنف نیل سٹیفنسن نے استعمال کی۔ اس نےاپنے 1992 میں لکھے گئے ناول جس کانام ’سنو کریش‘ تھا اس میں یہ لفظ استعمال کیا تھا۔

میٹاورس در حقیقت ورچوئل رئیلٹی اور دیگر ٹیکنالوجیز کی آمیزش سے سامنے آنے والی اک نئ دنیا ہے۔

میٹاورس کی حقیقت

انٹرنیٹ تھری ڈی انداز میں جو کام سرانجام۔دے گا وہی میٹا ورس ہے زکربرگ اسے ایک ’ورچوئل ماحول‘ کے طور پر بیان کرتا ہے، جس میں آپ افراد کو اورجگہوں کوصرف سکرین پر دیکھنے کی بجائے ان کے قریب جا سکتے ہیں ان کے اندر کر اس کا تجربہ کرسکتے ہیں۔

بنیادی طور پر یہ طویل، باہم مربوط ورچوئل کمیونٹیز کی دنیا ہے۔ یہاں لوگ ورچوئل ریئلٹی ہیڈسیٹ، آگمینٹڈ ریئلٹی گلاسز، سمارٹ فون ایپس یا دیگر آلات کی مدد سے ملاقات کرسکتے ہیں۔نہ صرف یہ بلکہ وہ کام بھی کرسکتے ہیں اور کھیل بھی سکتے ہیں۔
اس میں آن لائن زندگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی غور جاری ہے۔اس کے مطابق شاپنگ اور سوشل میڈیا کو بھی شامل کیا جائے گا۔

What is facebook Meta in Urdu


’یہ رابطے کی اگلی منزل ہے جہاں آپ اپنی ورچوئل زندگی اسی طرح گزارنے کے قابل ہوں گے، جس طرح آپ اپنی موجودہ جسمانی زندگی گزارتے ہیں۔‘

میٹاورس میں کیا کیا جاسکتا ہے؟

ورچوئل کنسرٹ میں شرکت،
آن لائن ٹرپ،
آرٹ ورک دیکھنا یا تخلیق کرنا
ڈیجیٹل لباس آزمانے یا خریدنے
اور اسی جیسی دیگر چیزیں شامل ہیں۔

میٹاورس کرونا وبا کے دوران گھر سے دفتری امور سرانجام دینے اور مختلف قسم کےکام کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اب ویڈیو کال کے ذریعے دفتر کےساتھیوں کوصرف دیکھنے کی بجائے ان کے ساتھ ورچوئل آفس میں شامل ہونا ممکن ہو سکے گا۔

Photo of author

Musarrat Sultana

Mussarat Sultana is a freelance content creator. She has been providing her services independently as well as through some online forums and E. Magazines like 'Saatrang' & 'PapersnPencils' since March 2019.. She is a regular contributor to 'Urdu Wisdom'.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.