اردو شاعری Urdu Poetry
ادب کا ذکر ہو اور اردو شاعری کی بات نہ ہو تو بات ادھوری لگتی ہے۔ اردو زبان اپنی فصاحت اور خوبصورتی کی وجہ سے سامع اور قاری کے دل و دماغ پر گہرے نقوش چھوڑ جانے میں مہارت رکھتی ہو۔ خصوصا اس وقت جب لکھنے والے برصغیر پاک و ہند کے نامور نام ہوں۔
اردو ادب کو میر، غالب، اقبال، فیض، احمد فراز، محسن نقوی، امجد اسلام امجد، گلزار، نوشی گیلانی، پروین شاکر جیسے ان گنت ناموں نے سیراب کیا ہے۔
اردو زبان احساسات اور خیالات کے اظہار کا اک خوبصورت ذریعہ ہے۔ آن لائن تحاریر کے اس دور میں جہاں ہر طرف ادبی میگزینز اور پیجز کی بھرمار ہے وہاں معیاری ادب سے شغف رکھنے والے افراد کے لئے ہر قسم کی تحریر کو ادب کے نام پر قبول کر لینا اک مشکل امر ہے۔
Urdu Ghazal اردو شاعری
اردو شاعری میں غزل کاذکر ہو یا نظم کا نامور شعرا کے کلام نے ہر دو اصناف میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔
اقبال کے فلسفہ خودی سے لے کر میر و غالب کے دیوانوں تک ہر سطح پر قاری کو الفاظ کے چناو سے فکر کی گہرائی تک ہر چیز میسر ہے۔
اردو زبان اپنی شیرینی اور بلاغت کی وجہ سے قاری کو مسحور کر دیتی ہے۔ خصوصا جب لکھنے والے ادب کا سرمایہ ہوں۔ اقبال کے فلسفہ خودی سے لے کر میر و غالب کی غزلوں تک اس الفاط کا سمندر ہے جو اپنے اندر وسعت فکر اور احساس کی گہرائی کو سمیٹے ہوئے ہے۔
اردو شاعری کے الفاظ، خیالات اور انداز بیاں اپنے اندر اک پراسرار سی کشش لئے ہوئےہے۔ اردو زبان احساسات اور محبت کی زبان ہے۔ جذبات کے اظہار اور خیالات کے بیان کرنے کے لئے اس سے خوبصورت زبان شائید ہی کوئی ہو۔
اردو زبان کو سمجھنے والے افراد اس میں تحریر کئے گئے ادب خصوصا شاعری کے دلدادہ ہیں. اردو شاعری کی مختلف اصناف میں مرثیہ، قصیدہ، نظم ، غزل، رباعیات، اور اشعار شامل ہیں۔ ہر شاعر کا اک منفرد انداز بیان ہے۔عموما طربیہ، مزاحیہ، عشقیہ، سیاسی، صوفیانہ اور بارش کی شاعری عوام میں مقبول ہے۔
شاعر محض اپنے احساسات کا اظہار نہیں کرتابلکہ اس کے الفاظ کئ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنے جذبات کی عکاسی معلوم ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عموما لوگ اپنے پسندیدہ شعرا کا کلام اپنے احباب کے ساتھ شئر کر کے زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔
نہ صرف پرانے شعرا بلکہ عصر حاضر کے بہت سے ابھرتے ہوئے شاعروں نے اس میدان میں کامیابی حاصل کی ہے۔اور عوامی حلقوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔
Urdu Shayari اردو شاعری
حسن و عشق کی داستانیں پسند کرنے والے افراد غالب کے مداح ہیں جبکہ دلگرفتہ لوگ اکثر میر اور درد کا کلام پڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔
انقلابی شاعری میں فیض اپنا ثانی نہیں رکھتے جبکہ بحیثیت مجموعی اقبال کا کلام دور حاضر کے مصائب کا مقابلہ کرنے کے لئے تحریک دیتا ہے۔
مختصر یہ کہ اردو شاعری اپنے اندر بیشمار داستانیں اور سبق سمیٹے ہوئے ہے۔ہر قاری اپنے ذوق کے مطابق اس سے مستفید ہوتا ہے۔