Top 10 Motivational Speakers In Urdu 2021

Top 10 Motivational Speakers In Urdu 2021

 Top 10 Motivational Speakers In Urdu 2021
Top 10 Motivational Speakers In Urdu 2021

آپ نے لفظ ‘موٹیویشن’ تو سنا ہی ہوگا اس سے مراد وہ حوصلہ افزائی ہے جس سے ہمیں اپنی عادات بدلنے، کچھ الگ کرنے، نفس پر قابو پانے اور نئے نئے مقاصد کھوجنے میں مدد ملتی ہے اور ایسا شخص جو یہ موٹیویشن دیتا ہے موٹیویشنل سپیکر کہلاتا ہے۔ آج کل کے دور میں اکثر لوگ ہی ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں اورمایوسی ان کو گھیر لیتی ہے تو یہ سپیکرز ان کو امیدیں دے کر کچھ کرنے کا درس دیتے ہیں۔ دنیا بھر میں ایسے ہزاروں موٹیویشنل سپیکرز اور موٹیویشنل کہاوتیں ہیں جو اپنے سننے والوں کو مختلف مثالوں، کہانیوں اور واقعات سے سبق دے کر کچھ کر گزرنے کی چاہ بھرتے ہیں۔ اس تحریر میں آج ہم پاکستان کے دس بہترین موٹیویشنل سپیکرز کے بارے میں بات کریں گے۔

:قاسم علی شاہ

 Motivational Speakers In Urdu

قاسم علی شاہ پاکستان کے بہترین موٹیویشنل سپیکر ہیں اور وہ بہت ذہین اور تعلیم یافتہ ہیں اور اپنی بحث کرنے کی نمایاں مہارت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ پورے پاکستان میں اب تک وہ ان گنت لیکچرز دے چکے ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔ وہ 25 دسمبر 1980 کو گجرات میں پیدا ہوئے اور بعد میں وہ لاہور شفٹ ہو گئے۔ وہ موٹیویشنل اسپیکر ہونے کے ساتھ ساتھ پبلک اسپیکر، استاد، لکھاری، کنسلٹنٹ کوچ، کارپوریٹ ٹرینر اور لیڈر ہیں۔ انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں، ان کی چند مشہور کتابیں مندرجہ ذیل ہیں۔

کامیابی کا پیغام

ذرا نم ہو

آپ کا بھی کامیاب ہو سکتا ہے

اپنی تلاش

انہوں نے فلاح کا بھی بہت کام کیا ہے انہوں نے ایک فاؤنڈیشن بنائی جس کا نام قاسم علی شاہ فاونڈیشن ہے وہ اس کے تحت لوگوں کو ٹریننگ بھی دیتے ہیں تاکہ لوگ مالی طور بہتر ہو سکیں۔

:عمیر جالیاوالا

 Motivational Speakers In Urdu

عمیر جالیاوالا ایک کنسلٹنٹ اور ٹرینر ہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم سینٹ بونونچر کے ہائی سکول سے حاصل کی اور ڈی ایچ اے کالج سے انٹر کیا اور انسٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن سے گریجویشن کی، وہ اپنے الفاظ سے لوگوں میں جراءت پیدا کرتے ہیں۔ وہ مارکیٹنگ بول چال، روک تھام (جیسے کہ عادی افراد کو عادات سے روکنا)، گروتھ پلان اور اے ایم ٹرانزیکشن سپورٹ میں مہارت رکھتے ہیں۔

:منیبہ مزاری

 Motivational Speakers In Urdu

منیبہ مزاری پاکستان کی پہلی نامور خاتون موٹیویشنل سپیکر ہیں اور سچ میں مائنڈ کو بدل دینے کی طاقت رکھتی ہیں۔ ان کی کہانی بہت دلچسپ ہے، ان کی شادی 21 سال کی عمر میں ان کی مرضی کے بغیر کر دی گئی اور تقریبا چھ مہینے کے بعد ان کا ایکسیڈنٹ ہو گیا اور وہ ہمیشہ کے لیے اپاہج ہوگئیں اور لمبا عرصہ بیڈ پر گزارا، اس ایکسیڈنٹ نے ان کی زندگی بدل دی۔ ان کی ہڈیوں میں سیسہ بھرا گیا اس لئے ان کو آئرن لیڈی آف پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔ وہ آرٹسٹ، ماڈل، اکٹیویسٹ، موٹیویشنل اسپیکر، سنگر، سوشل ریفارمر اور ٹیلی ہوسٹ ہیں اور پاکستان میں اقوام متحدہ کی خواتین کی قومی سفیر بھی ہیں۔

:جاوید چوہدری

Top 10 Motivational Speakers In Urdu 2021 1

جاوید چوہدری 1968 میں لالہ موسی میں پیدا ہوئے انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے گریجویشن کی۔ وہ کالم نگار، جرنلسٹ اور یوٹیوبر ہیں اور یوٹیوب پر مائنڈ چینجر کے نام سے ان کا ایک چینل ہے جہاں وہ باقاعدگی سے موٹیویشنل ویڈیوز اپلوڈ کرتے رہتے ہیں جن کو لاکھوں لوگ دیکھتے اور سیکھتے ہیں۔ وہ ایکسپریس نیوز کے ٹاک شو کل تک کے میزبان بھی ہیں اور اس کے علاوہ وہ زیرو پوائنٹ سیریز کے نام سے مختلف موضوعات پر کالم بھی لکھتے رہتے ہیں۔

:حماد صافی

Top 10 Motivational Speakers In Urdu 2021 2

حماد صافی پاکستان کا سب سے کم عمر موٹیویشنل سپیکر ہے اس کی عمر صرف 11 سال ہے۔ اس کی رہائش مہمند-فاٹا میں ہے اور اس نے اپنا کیریئر طالب علمی کے طور پر USECS میں ہونے والے سپر کڈز پروگرام سے شروع کیا۔ پوری دنیا میں سب سے کم عمر موٹیویشنل سپیکر ہونے کے ناطے اس کو ننھا پروفیسر بھی کہا جاتا ہے۔ وہ بہت چھوٹی عمر میں پروفیسر، رائٹر، فری لانسر اور موٹیویشنل سپیکر بننے کی وجہ سے مشہور ہے۔

:شیخ عاطف احمد

Top 10 Motivational Speakers In Urdu 2021 3

شیخ عاطف احمد کا نام بھی بہترین موٹیویشنل سپیکرز میں آتا ہے اور وہ المدراس انسٹیٹیوٹ میں CEO ہیں یہاں پر وہ پرنسپل آف مینجمنٹ سائنس کے بارے میں رہنمائی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مذہبی سکالر بھی ہیں، انہوں نے عالم دین کا کورس محمد القرآن کراچی سے کیا اور اپنی تعلیم ہسٹن یونیورسٹی سے حاصل کی۔ وہ پائیونیر میں ہیڈ آف اکنامکس کی ڈیوٹی بھی دیتے ہیں۔ ان کے الفاظ میں طاقت ہے اور نوجوانوں کو ایک نیا جوش اور ولولہ دیتے ہیں اور ان کو سکھاتے ہیں کہ جو کوئی دوسرا کرسکتا ہے وہ آپ بھی کر سکتے ہیں۔

:علی احمد اعوان

Top 10 Motivational Speakers In Urdu 2021 4

علی احمد اعوان ایک منفرد انداز گفتگو رکھنے والا بالکل نوحیز نوجوان ہے۔ اس نے اپنے کیرئیر کا آغاز یوٹیوب سے ہی کیا اور جلد ہی مقبول ہوگیا، ایک لاکھ سبسکرائبرز ہونے پر بہت سارے ٹی وی اینکرز اور موٹیویشنل سپیکرز نے اس کی تعریف کی جن میں عائشہ عمر، حماد صافی، قاسم علی شاہ، شامیر عباس اور شام ادریس وغیرہ ہیں۔ اب ان کے سبسکرائبرز اڑھائی لاکھ ہونے کو ہیں، ان کا انداز گفتگو نہایت شائستہ ہے۔ انہوں نے ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کا نام The Ultimate Swag Of Mind ہے۔

:زیدان خان

Top 10 Motivational Speakers In Urdu 2021 5

زیدان خان کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور اپنی تعلیم بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ سے پوری کی۔ وہ سکول آف لیڈر شپ میں ٹرینر ہیں اور ODY آرگنائزیشن میں نوجوانوں کی گروتھ کے لیے بانی کے طور پر کام کرتے ہیں۔ وہ ایذان ڈویلپمنٹ میں ٹریننگ اور ڈویلپمنٹ مینجر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی کپڑوں کے بزنس کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں، وہ ایک ماڈل بھی ہیں اور پاکستانی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

:تنزیلہ خان

Top 10 Motivational Speakers In Urdu 2021 6

تنزیلہ خان پاکستان کی خواتین میں سے بہترین موٹیویشنل اسپیکر اور مصنف ہیں، انہوں نے انگلینڈ اور میکسیکو میں ایک کراس کلچرل ناول اسٹوری آف میکسیکو بھی لکھا ہے۔ وہ کثیر جہتی شخصیت رکھتی ہیں اور ان کے انداز بیان کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

:قیصر عباس

Top 10 Motivational Speakers In Urdu 2021 7

قیصر عباس بھی بہترین موٹیویشنل سپیکر ہیں اور وہ جو ڈیوالوریچ اور مارشل گولڈ سمتھ جیسے عالمی گروز کے ساتھ کام کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ پریمیئم موٹیویشنل اسپیکر کے کوچ ہیں۔ ان کی کتابوں کی وجہ سے ان کو کافی شہرت ملی اور لوگوں کی خدمت کرنا ان کی زندگی کا مقصد ہے، ان کی چند کتب مندرجہ ذیل ہیں

  • سر اٹھا کے جیو
  • شاباش تم کر سکتے ہو
  • ٹک ٹک ڈالر
  • آوٹ کلاس ٹیم
Photo of author

admin

He is the founder of " Urdu Wisdom". He has a very deep interest in Life-Changing Quotes and Urdu Poetry specially Allama Iqbal poetry. He is passionate about transforming the thinking ability of mankind.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.