Quaid e Azam History in Urdu

Quaid e Azam History in Urdu

Quaid e Azam history in Urdu

بابائے قوم محمد علی جناح، ایک خوشحال تاجر پونجا جناح کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔ان کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر 1876 بتائی جاتی ہے۔ابتدائی تعلیم گھر پہ حاصل کرنے کے بعد آپ ” سندھ مدرستہ الاسلام کراچی” میں تعلیم کے لئے بھیجے گئے۔

میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد ان کے والد کا رحجان انہیں تجارت کے میدان میں لانے کی طرف تھا جبکہ جناح خود بیرسٹر بننا چاہتے تھے۔

اس خواہش کی تکمیل کے لئے آپ انگلستان میں لنکنز ان میں چلے گئے اپنی انتھک محنت سے آپ نے 1895 میں ” بار  ایٹ لاء” کی ڈگری حاصل کی۔ آپ نے 19 سال کی کم  عمر میں ہیاس منزل تک رسائی حاصل کر Quaid e Azam Quotesلی۔

Quaid e Azam’s wife’s nameقائد اعظم کی بیویوں کے نام۔

۔انگلستان جانے سے پہلے آپ کی والدہ کے اصرار پر جناح کی شادی ان کی ایک رشتہ دار ایمی بائی سے کر دی گئ۔ جناح کے انگلستان جانے کے کچھ عرصہ بعد ہی ایمی بائی ۔کا انتقال ہو گیا۔آپ کی دوسری شریک حیات رتن بائی تھیں

when did he join muslim league

قائد نے 1896 میں سیاست میں قدم رکھا۔ محمد علی جناح نے 1913 سے لے کر قیام پاکستان تک آل انڈیا مسلم لیگ کی قیادت کی۔ آپ نے اپنی بھرپور قیادت کے ذریعے مسلمانوں کو اس جماعت کے پلیٹ فارم پر جمع کیا اس کے بعد آپ پاکستان کے پہلے گونر جرنل بنے اور اسی حیثیت سے وفات پائی۔

Quaid’s family قائد اعظم کی فیملی

محمد علی جناح کی تین بہنیں اور تین بھائی تھے جن میں مادر ملت فاطمہ جناح سب سے چھوٹی تھیں۔ قائد کی زوجہ رتن بائی سے ان کی ایک بیٹی دینا جناح تھیں۔

Quaid’s struggle for freedom

 جناح ایک سیاستدان، بیرسٹر اور پاکستان کے بانی تھے۔آپ کی پرجوش قیادت اور دوراندیشی کی بنا پر مسلمان اپنے لئے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

قائد اعظم ؒ کی اس پچاس سال پر مبنی سیاسی زندگی کی جدوجہد اور کوشش کا مرکز اور محوریہ نظریہ تھا کہ بر صغیر جنوبی ایشی کے مسلمانوں کو سیاسی ، معاشی، معاشرتی اور مذہبی حقوق سے بہرہ ور کر کے ان کو آزادی کی نعمت سے ہمکنار کرنے کے ساتھ ساتھ باوقار شہری بنایا جائے

When did he die? وفات

جناح 9 ستمبر کو نمونیہ میں مبتلا ہوئے تو معالجوں نے انہیں کراچی جانے کا مشورہ دیا۔ چنانچہ 11 ستمبر کو وہ کراچی روانہ ہوئے۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر الہی بخش کے مطابق ان کی حالت تسلی بخش نہ تھی۔

انہیں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنا تھا لیکن وہ راستے میں خراب ہو گئ۔ جناح کی حالت تشویشناک تھی اس لئے انہیں دوسری گاڑی میں نہیں بھیجا جا سکتا تھا کیونکہ وہ سیدھا بیٹھنے میں بہت دقت محسوس کر رہے تھے۔

چنانچہ 11 ستمبر 1948 کو ، پاکستان بننے کے ایک سال بعد جناح اس دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے

Quaid e Azama’s contribution in the independence of Pakistan

ائد اعظم 1930ء میں الگ مسلم مملکت کے قیام کا فیصلہ کر چکے تھے ۔1940ء تک قائد اعظم نے حکمت عملی سے رفتہ رفتہ قوم کو ذہنی طور پر علیحدہ وطن کی جدوجہد کے لئے تیار کر لیا۔جس کے نتیجے میں 23 مارچ 1940 کو لاہور میں “منٹو پارک” میں برصغیر کے مسلمانوں کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔اس اجتماع میں  ہندوستان بھر سے مسلمانوں نے قافلے کی صورت سفر کرکے شرکت کی۔اس موقع پر ایک قرارداد منظور ہوئی جس کے مطابق مسلمانان ہند نہ صرف یہ کہ انگریزوں سے آزادی چاہتے تھے بلکہ ہندوؤں سے بھی الگ ہونے کے خواہشمند تھے۔ قرارداد پاکستان میں پیش کئے گئے نکات میں سے اہم ترین نکات میں مسلمانوں کے لئے آزاد مسلم حکومت کا قیام ، برصغیر کی تقسیم  اور ہندو اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں کا تحفظ شامل ہیں

Photo of author

admin

He is the founder of " Urdu Wisdom". He has a very deep interest in Life-Changing Quotes and Urdu Poetry specially Allama Iqbal poetry. He is passionate about transforming the thinking ability of mankind.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.