Punjab Promotes 14,000 School Teachers | ٹیچرز کی پرموشن

Punjab Promotes 14,000 School Teachers | ٹیچرز کی پرموشن 1

پنجاب میں 14000 ہزار ٹیچرز کو پرموٹ کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ چیف منسٹر پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر یہ پروموشن کی گئی ہیں اور ان کا باقاعدہ اعلان بدھ والے دن کیا گیا ہے اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ایک بہت بڑی کاوش ہے کہ جس نے اتنے کم عرصہ میں اس پرموشن کو پنجاب کے تمام اضلاع میں ممکن بنایا

اور اس پرموشن کے باقاعدہ اعلان کے لئے آج ماڈل ٹاؤن کے اندر پنجاب اسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ نے ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا تھا جس کے مہمان خصوصی چیف منسٹر پنجاب سید محسن نقوی تھے

تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مقبول احمد ڈھولا، پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ پاس کے چیئرمین رانا عطا محمد، صدر اشفاق گجر سمیت مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ڈی پی آئی پنجاب سیکنڈری مشتاق سیال، ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن چوہدری امین، کنسلٹنٹ یونائیٹڈ نیشن ڈاکٹر ادریس رانا، ملک احسان، بشیر زاہد گورایہ، ایڈیشنل سیکرٹری سید توصیف شاہ، چوہدری ظفر، عاصم چیمہ، سید فرقان شاہ، فرخ شہباز وڑائچ نے بھی شرکت کی۔ .

اس موقع پر موجود اشفاق گجر جو کہ پاس کے پریذیڈنٹ ہیں ان کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر محسن نقوی کا یہ بہت ہی بڑا کارنامہ ہے جنہوں نے ایک کم عرصے میں اس کام کو پایا تکمیل تک پہنچایا یاد رہے کہ اشفاق گجر پنجاب کے تمام ٹیچرز کی نمائندگی کر رہے تھے

ان کے علاوہ اس موقع پر پاس کے چیئرمین رانا عطا محمد بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ 14 ہزار ٹیچر کی پروموشن ایک بہت بڑا کام تھا جس کے لیے میں اپنے چیف منسٹر اور متعلقہ تمام حکام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ کافی عرصے سے اساتذہ کے اندر یہ ہی جان پایا جاتا تھا کہ پتہ نہیں کب تک ہماری پرموشن ہو گی۔

پنجاب کے اندر ٹیچرز کے لئے لیے ایک الگ پالیسی ہونی چاہیے کیونکہ اب ٹیچر کی پروموشن کا تعلق ایس ٹی آر سے کردیا گیا ہے اس کا مطلب سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو ہے جس کی بدولت اب اساتذہ کا تبادلہ اسکول سے دوسرے اسکول میں ہونا بہت ہی مشکل ہو گیا ہے جب کہ وہ اساتذہ جو دور دراز علاقوں سے دور دراز اسکولوں میں جاتے ہیں ان کے لیے یہ بہت ہی بڑا مسئلہ بن چکا ہے کیونکہ نہ تو پروموشن ہوتی ہے اور نہ ہی وہ اپنا اسکول چینج کر سکتے ہیں اور نہ ہی وہ اپنے گھر کے نزدیک کسی اسکول میں جا سکتے ہیں تو یہ پنجاب گورنمنٹ سے اساتذہ کی طرف سے التماس ہے کہ اس پالیسی کو تبدیل کر دیا جائے۔

Photo of author

admin

He is the founder of " Urdu Wisdom". He has a very deep interest in Life-Changing Quotes and Urdu Poetry specially Allama Iqbal poetry. He is passionate about transforming the thinking ability of mankind.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.