How to deal with depression and anxiety in Urdu

How to deal with depression and anxiety in Urdu

How to deal with depression and anxiety in Urdu ڈیپریشن کیا ہے اور اس صورتحال میں کیا کرنا چاہیئے، یہ ایک اہم سوال ہے اس کی وجوہات اور سدباب کے بارے میں جاننے کے لئے درج زیل آرٹیکل پڑھئے اور اپنی رائے سے آگاہ کیجئے

(What is depression)ڈپریشن کیا ہے؟

ڈیپریشن مسلسل دکھ اور رائیگانئ کی ایک کیفیت کا نام ہے.یہ کیفیت انسان کو معمول کی سرگرمیاں انجام دینے کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے۔اس کی بہت سی اقسام ہیں جن کی چندعلامات معمولی جبکہ کچھ شدت اختیار کئے ہوئے ہیں۔

عموما ڈپریشن کسی واحد واقعے کا نتیجہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے کئ اسباب اور محرکات ہوتے ہیں۔

یہ کہنا بیجا نہ ہو گا کہ ڈپریشن ایک باقاعدہ بیماری کا نام ہے۔ 

ڈپریشن کی علامات

اس کی علامات میں پرسکون نیند نہ آنا، بھوک نہ لگنا ، وزن میں کمی،قوت فیصلہ کی کمی اور یاداشت کےمسائل  شامل ہیں۔ اس بیماری سے متاثرہ افراد اپنی جان لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

ڈپریشن کی کیفیت زیادہ دیر برقرار رہے تو انسان اپنی زندگی سے بیزار نظر آنے لگتا ہے ۔اس حالت کو طبی اصطلاح میں ’کلینیکل ڈپریشن‘ کہا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق مندرجہ بالا کیفیات کے علاوہ جبڑوں اور سر میں درد، ہاضمے کی خرابی اور سانس کے مسائل بھی ڈیپریشن کی چندعلامات میں سے ہیں ۔

روزمرہ کاموں سے اکتاہٹ، پریشانی، مایوسی، مزاج میں برہمی یا چڑچڑا پن، گھبراھٹ، بے چینی اور نا امیدی بھی ڈپریشن کی علامات ہو سکتی ہیں

How to deal with depression and anxiety in Urdu

ڈپریشن کی وجوہات

عموما ڈیپریشن کا مرض اپنے کسی عزیزکےجدا ہونے سے بھی لاحق ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ چند ادویات، الکوحل، منشیات، وغیرہ کے استعمال یا ماحول اور موسم میں تبدیلی بھی ڈپریشن کی وجہ بن سکتی ہے۔

ڈپریشن کیوں ہوتا ہے؟

آغا خان میڈیکل یونیورسٹی  کراچی کے نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر مراد موسیٰ خان کے مطابق اکثر نفسیاتی مسائل کی وجہ موروثی بیماریاں اور متاثرہ فرد کے حالات اور ماحول ہوتا ہے۔

ان کے مطابق ’اگر آپ کے بہن بھائیوں، ماں باپ، والدین یا کسی اور رشتہ دار میں سے کوئی بھی ڈپریشن کا شکار رہا ہے تو امکان ہے کہ یہ آپ کو بھی ہو سکتا ہے۔‘

نفسیاتی معالج سے رائے لینے یا مسائل کا حل جاننے مطلب ہرگز یہ نہیں کے کوئی پاگل ہو گیا ہے

’بعض اوقات کسی کے معاشی حالات یا اردگرد کا ماحول سازگار نہ  ہو تو بھی انسان  ذہنی تناؤ اور دباؤ کا شکارہو سکتا ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر بھہ کوئی شخص ڈپریشن محسوس کر سکتا ہے۔‘

 یہ عارضہ ایسے لوگوں کو بھی لاحق ہو سکتا ہے جو کہ کسی  مہلک مرض، مثال کے طور پر کینسر، دل کے امراض یا کسی اور دائمی بیماری کا شکار ہوں ۔

’ڈپریشن متاثرہ فرد کی روزمرہ زندگی کی سرگرمیوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔اس کیفیت میں اس کا بستر تک سے نکلنے کا دل نہیں کرتا، یا پھر وہ لوگوں سے ملنے ملانے سے کتراتا ہے۔

 بلڈ پریشراورمختلف بیماریوں کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات بھی ڈپریشن کا باعث بنتی ہیں۔ ’بہت سے لوگ سٹیرائڈزکے عادی ہوتے ہیں۔ جو ان کے مزاج اور افعال پر اثر انداز ہوجاتے ہے۔ کچھ لوگ اس استعمال کی وجہ سے زیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں جبکہ بعض لوگ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔‘

How to deal with depression and anxiety in Urdu

ڈپریشن کا علاج کیسے ممکن ہے؟

ماہرِ نفسیات ڈاکٹرز کے مطابق اگر ڈپریشن میں شدت زیادہ نہیں اور متاثرہ فرد بہت زیادہ مسائل کا شکار نہیں ہے تووہ اپنی بہترخوراک ، نیند اور باقاعدگی سے ورزش کی مدد سے بھی اس سے نجات پا سکتا ہے

’تاہم اگر مریض کے ڈپریشن کی علامات میں شدت ہے اور اس کی وجہ سے اس کے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں یا اس سے وابستہ افراد کہہ رہے ہیں کہ وہ اس میں کوئی واضح تبدیلی محسوس کرتے ہیں تو اس صورت میں مرض کی درست تشخیص اور نوعیت جاننے کے لیے اسے ماہر نفسیات کی مدد لینی چاہیے۔‘

سائیکالوجسٹ عموما مختلف طریقہ علاج استعمال کرتے ہیں جن میں سائیکوتھراپی، کونسلنگ یا سائیکالوجیکل سیشن شامل ہیں ۔

سائیکیٹرسٹ کچھ مخصوص باتوں کی جانچ کے بعد مریض کے لیے دوا کا تعین کرتے ہیں۔  ان دونوں میں سے کوئی ایک علاج بھی ہو سکتا ہے یا دونوں علاج ساتھ ساتھ بھی جاری رکھے جا سکتے ہیں۔

How to deal with depression and anxiety 

 جب کسی متاثرہ شخص کو منفی رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ بات کرنے سے کتراتا ہے۔اس لئے ایسے افراد کے ساتھ خصوصی طور پر خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ضرورت ہے

ایسے افراد کی مدد کیسے کی جائے؟

 آپ سے وابستہ افراد میں کوئی ڈپریشن کی علامات ظاہر کر رہا ہو توعلیحدگی میں پوچھیں کہ وہ کیسا محسوس کر 

رہا ہے۔

 ڈپریشن کے شکار افراد کی حالت پر غور کریں اور انہیں معالج کے پاس جانے کے لیے قائل کریں

اگر وہ گریزاں ہوں تو آپ خود کسی معالج سے مشورہ کر سکتے ہیں

  ڈاکٹرعلی ہاشمی کے مطابق ہمارے معاشرے میں ڈپریشن اوراس کے علاج سے متعلق بہت سی توہمات پائی جاتی ہیں۔

’آپ کسی سے ذکر کریں کہ آپ ڈپریشن کا شکار ہیں  تو آپ کو اکثر یہ سننے کو ملے گا کہ ڈپریشن کوئی بیماری نہیں بلکہ کردار کی کمزوری ہے یا گناہ کا احساس ہے۔‘

Photo of author

Musarrat Sultana

Mussarat Sultana is a freelance content creator. She has been providing her services independently as well as through some online forums and E. Magazines like 'Saatrang' & 'PapersnPencils' since March 2019.. She is a regular contributor to 'Urdu Wisdom'.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.