How to become an Entrepreneur in Urdu | انٹرپرینور کیسے بنیں؟

How to become an Entrepreneur in Urdu | انٹرپرینور کیسے بنیں؟

How to become an Entrepreneur in Urdu

انٹرپرینور کیسے بنیں؟

سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ اس اصطلاح کا مطلب کیا ہے۔ انٹرپرینور اس شخص کو کہا جاتا ہے جواپنا ذاتی کاروبار کرتا ہو۔ وہ اس کے نفع کے ساتھ نقصان کا خطرہ مول لینے کی ہمت بھی رکھتا ہو۔

گزشتہ۔چند سال۔سے ایشیائی ممالک خصوصا پاکستان میں اس ضمن میں بہت پیش رفت ہوئی ہے۔ بہت سے ملازمت پیشہ افراد اپنی نوکری چھوڑ کر اپنے ذاتی کاروبار کو ترجیح دے رہے ہیں۔ چاہے وہ کسی ملٹی نیشنل کمپنی میں اچھی تنخواہ پرکام کرتے ہوں۔ان میں اپنے ذاتی کاروبار کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

ان start ups میں OLX، Flipkart, Craftsvilla وغیرہ کے نام سر فہرست ہیں جن کے بانی بہت کم عرصے میں کامیابی کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں اور انہیں دیکھ کر کئ اور لوگ اس میدان میں قدم رکھ چکے ہیں۔

آن لائن کاروبار کرنے والوں کے لئے درست مارکٹنگ تکنیک استعمال کر کے اپنے کاروبار کو وسعت دینا بہت آسان ہو گیا ہے۔۔چند سال پہلے اگر یہ کہا جاتا کہ آپ اپنا پسندیدہ کھانا یا کوئی بھی چیز گھر بیٹھے آرڈر کر کے وصول کر سکتے ہیں تو یقینا یہ اک مضحکہ خیز بات سمجھی جاتی۔۔لیکن عصر حاضر میں یہ نا صرف ممکن بلکہ بہت آسان اور اکثریت کا مشغلہ ہے۔

How to become an Entrepreneur in Urdu? انٹرپرینور کیسے بنیں؟

دور حاضر میں بے شمار ایسی کمپنیاں موجود ہیں جو آپ کی پسندیدہ اشیاء آپ کے گھر کی دہلیز تک با آسانی پہنچا دیتی ہیں۔ان میں اشیائے خوردو نوش سے لے کر برقی آلات اور دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء وغیرہ شامل ہیں۔

طلبا محض ایک کلک click کے ذریعے اپنی مطلوبہ کتب کو گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل دنیا کے اس انقلاب کی بدولت یہ نوجوان انٹرپرینیور ماضی کے تجربہ کار کاروباری حضرات کی نسبت بہت جلد ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں۔

فیس بک، ٹوئٹر، گوگل اور مائکروسافٹ جیسے بڑے نام اسی ڈیجیتل ورلڈ کا شاخسانہ ہیں۔

پاکستان میں being guru کے بانی ہشام سرور،  Extreem  Commerce کے سنی علی اور The Enablers کے ثاقب اظہر ملک میں ڈیجیٹل دنیا کے فروغ میں اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔

کامیاب انٹرپرینور کی خوبیاں

ایک کامیاب انٹرپرینور بننے کے لئے آپ کے اندر چند خوبیوں کا ہونا ضروری ہے۔

آپ میں رسک لینے اور اس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیئے۔

آپ اگر ملازمت پیشہ فرد ہیں تو اپنی ملازمت چھوڑنا ہو گی کیونکہ اس کام کے لئے بہت وقت اور محنت درکار ہے جو ملازمت کے ساتھ جاری رکھنا مشکل ہے۔

ہمیشہ مثبت سوچیں۔ اور اپنے کام میں اپنی پوری توجہ اور لگن کے ساتھ نام۔کمائیں ۔

یہ کوئی صبح 9 سے شام 5 بجے کی ملازمت نہیں ہے بلکہ آپ کو پورا دن چوکنا رہنا ہے۔

محض ملازمت کی سوچ والا انسان کامیاب انٹرپرینور  نہیں بن سکتا کیونکہ زرا سی لاپرواہی بزنس کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

 مسائل اور چیلنج  انٹرپرینور کے لئے

عموما کسی نئے کاروبار کو شروع کرنے میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصا حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کا رویہ وہ بھی اپنے خاندان کی جانب سے۔ایسے میں کاروبار کے نقصانات سے ڈرا کر نوکری کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

والدین کی اکثریت ڈاکٹر یا انجئنیر کے پیشے کو اہمیت دیتے ہوئے اس جانب آنے کا مشورہ دیتی ہے جبکہ آج کے دور میں انٹرپرینور شپ ان سے کہیں زیادہ مقبول ہے۔

بڑے شہروں میں اب لوگوں میں اس سلسلے میں شعور اجاگر ہو رہا ہے لیکن مضافاتی علاقوں میں اب بھی اس کی اہمیت لوگوں پر واضح نہیں۔

How to become an Entrepreneur?

انٹرپرینور کیسے بنیں؟

جب بھی کوئی انسان کچھ مختلف کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو اسے کہا جاتا ہے کہ بہت سے لوگ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

اس کی طرح کی باتوں سے ہمت ہارنے والے واقعی کامیاب نہیں ہوتے۔ اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کیجیئے اور توکل اور مستقل مزاجی کے ساتھ کام کیجیئے۔پھر آپ کو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

Photo of author

Musarrat Sultana

Mussarat Sultana is a freelance content creator. She has been providing her services independently as well as through some online forums and E. Magazines like 'Saatrang' & 'PapersnPencils' since March 2019.. She is a regular contributor to 'Urdu Wisdom'.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.