John Kennedy’s daughter story in Urdu
سی ایس ایس CSS مقابلے کا امتحان ہے جو کہ ہر سال پاکستان کے اندر منعقد ہوتا ہے اس کے اندر پورے پاکستان گریجوایٹس اپلائی کرتے ہیں یہ امتحان FPSC کے زریئے لیا جاتا ہے اور اس کو Clear کرنے کے بعد Bureaucrats سیلیکٹ ہوتے ہیں.
میں آج آپ کو پاکستان کی ایک محنتی لڑکی کی کہانی سنانا چا ہتا ہوں جو کے ایک ڈریور کی بیٹی ہے اور اس نے حال ہی میں سی ایس ایس پاس کر کے Foreign Services گروپ کو جائین کیا ہے اس کا نام Rabil Kennedy ہے یہ ایک کریسچیئن لڑکی ہے اور اس کے والد کا نام John Kennedy ہے جو کہ ٍFBR کے اندر ایک ڈریور کی حثیت سے ملازمت کر رہا ہے
پاکسنانی عوام کو سست اور کاہل کہ کر اس کا مزاق اڑایا جاتا ہے لیکن پاکستان کی اس بہادر بیٹی نے یہ ثابت کیا ہے کہ ” زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی”
سی ایس ایس بہت مشکل اور سخت امتحان ہوتا ہے اس کو پاس کرنے والے بہت زہین لوگ ہوتے ہیں مگر بد قسمتی سے ہمارا سیاسی کلچر ان کی زہانت اور قابلیت کو تالے لگا دیتا ہے .
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کے یہ بڑی بڑی پوسٹس شاید رشوت ، سفارش یا پیسوں سے ملتی ہیں مگر Rabil Kennedy کی کامیابی نے یہ ثابت کیا ہے کہ CSS Exam میرٹ اور شفافیت کی اعلیٰ مثال ہے.
John Kennedy پکستان کے ایک ادارے Inland Revenues, Federal Board of Revenue (FBR میں ڈریور ہیں. جب اس ادارے کے لوگوں کو اپنے ایک ملازم کی بیٹی کی کامیابی کا پتا چلا تو انہوں نے اپنی Association کی جانب سے ایک لیٹر جاری کیا اپنے ڈرایور کے نام جس میں اس کو Congratulation یعنی مبارک باد دی گئی.
A laudable gesture by the Member Legal FBR. Congratulations to Mr. John Kennedy, his daughter Ms. Rabil Kennedy and other family members. pic.twitter.com/lYgumlTUIz
— Inland Revenue Service Officers Association (@IRSOAPakistan) June 25, 2020