Top 20 Business Ideas in Urdu (2022)

اس آرٹیکل میں آپ 20 بزنس آئیڈیاز کے بارے میں جانیں گے جنہیں آپ کم سرمائے کی مدد سے شروع کر Business Ideas in Urduسکتے ہیں

کسی بھی کاروبار کو شروع کرنے سے قبل کچھ عرصہ اُس کاروبار کے بارے میں معلومات حاصل کریں، وہ اس لۓ کہ جب تک آپ کسی کاروبار کا علم نہیں رکھتے تو آپ کو اُس کاروبار کے اہم ، نکات اور مسائل سمجھ میں نہیں آتے۔

Business Ideas in Urdu
Business Ideas in Urdu

کچھ وقت ان لوگوں کے ساتھ گزار کر معلومات حاصل کریں جو پہلے سے ہی کامیابی سے وہ کاروبار کر رہے ہوں یعنی کہ وہ اُس کاروبار میں ماہر ہوں ۔ اس کا فائده یہ ہوگا کہ آپ اُس کاروبار کے اہم پہلو کو عملی طور پر جان سکیں گے اور ہر اُس غلطی کرنے سے بچ پائیں گے جو آپ کرسکتے تھے اگر بنا جانےکاروبار شروع کرتے۔
آئیے دیکھتے ہیں ہم کس قسم کے کام کم لاگت سے شروع کر کے انہیں کامیاب کاروبار میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

فروزن فوڈ

یہ ایک زبردست بزنس ہے جس کے لئے آپ کو کرائے کی دکان کی بھی ضرورت نہیں۔ آپ یہ کام با آسانی گھر سے کر سکتے ہیں۔ عموما خواتین فریزر میں مہمانداری کے لئے فروزن اشیاء جیساکہ سموسے، کباب، رولز اور نگٹس وغیرہ رکھتی ہیں تا کہ اچانک مہمان کے آنے پر بازار نہ بھاگنا پڑے۔

آپ یہ اشیا گھر پہ تیار کر کے اچھی طرح پیکٹس بنا کر فروخت کر سکتے ہیں۔ دکاندار بھی انہیں خریدتے ہیں اور اپنا منافع رکھ کر دکان پر فروخت کرتے ہیں۔ آپ چاہیں تو دکان سے آرڈر لے لیں یا انفرادی طور پر گھروں میں فروخت کریں دونوں صورتوں میں یہ ایک آسان اور منافع بخش کام ہے۔

تیار ملبوسات


بازار میں دستیاب ملبوسات کے مختلف ڈئیزانز سب کو پسند تو آتے ہیں لیکن وہ سب کی قوت خرید میں نہیں آتے۔اگر آپ سلائی کا کام جانتے ہیں یا کسی معاون درزی کے ساتھ مل کر ملبوسات کا بزنس کریں تو یہ انتہائی نفع بخش کام ہے۔

کیونکہ ملبوسات روزمرہ استعمال کی چیز ہیں اس لئے ان کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔ آپ اپنے منفرد ڈئیزائز بھی تیار کر کے خود کو ایک نئ برانڈ کے طور پر متعارف کروا سکتے ہیں۔

سبزی کی کاشت


اگر آپ کے گھر میں کھلی جگہ ہے جہاں پر آپ سبزی کاشت کر سکتے ہیں تو یہ دگنا فائدہ ہے۔ آپ نہ صرف یہ کہ اپنے لئے تازہ سبزی کاشت کر سکتے ہیں بلکہ ارد گرد کے رہائشیوں کو بھی فراہم کر کے اپنے لئے مناسب روزگار کا بندوبست کر سکتے ہیں۔
اگر یہی کام ذرا بڑے پیمانے پر کیا جائے تو سبزی منڈی میں یا دکانوں میں پہنچا کر کاروبار کو وسعت دی جا سکتی ہے۔

ویب سائٹ

آپ اپنی ویب سائیٹ بنوا سکتے ہیں اور گوگل ایڈورٹائیزنگ یا پھر ایفلیٹ مارکیٹنگ کے ذریعے اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ اپنی ویب سائیٹ پہ مختلف مصنوعات، یا سروسز بھی مہیا کر سکتے ہیں۔ ویب سائیٹس کے ذریعے ہزاروں لوگ دنیا بھر میں پیسےکما رہے ہیں اور اس فیلڈ میں مقابلے کا رحجان ہونے کے باوجود کافی سکوپ ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ آسانی کے سا تھ اس بز نس میں داخل ہو سکتے ہیں۔

ایک ویب سائیٹ کو بنانے میں زیادہ لاگت نہیں لاتی ہے،۔ لیکن پھر اُس پہ آرٹیکلز لکھ کے ڈالنا اور اس کی پروموشن کرنا کچھ وقت لیتا ہے۔

کافی/ چائے/ قہوہ

یہ مشروبات ہمارے لوگوں میں ہردلعزیز ہیں۔ سردیوں میں ان کا سٹال اور گرمیوں میں ان کی جگہ آئس کریم اور تازہ پھلوں کا جوس، ٹھنڈے دودھ کی بوتلیں یا فالودہ وغیرہ بھی بیچا جا سکتا ہے۔
اس طرح یہ فکر بھی نہیں رہتی کہ یہ سیزنل کام ہے۔بلکہ سارا سال آپ اپنے کام کو کامیابی سے چلا سکتے ہیں۔

گیس، دودھ، چینی، پتی، یوٹیلیٹی بلز وغیرہ کا تخمینہ لگائیں ۔
اور اس حساب سے پہلے کم افراد کے لئے تیار کریں تا رفتہ رفتہ کاروبار کو وسعت دیں۔

برگر پوائنٹ

برگرپوائنٹ کی کامیابی بھی مشروبات کی طرح ہے اور اس کو شروع کرنے کے لیے بھی چند چیزیں درکار ہیں جیسا کہ برگر پلیٹس، برگر بریڈ وغیرہ درکار ہونگے۔

اس کام کو آپ تقریبا ََ اُتنی ہی لاگت سے شروع کرسکتے ہیں ۔
اگر آپ خود یہ کام جانتے ہیں تو بہتر ہے پہلے گھر پہ ہی کچھ تجرباتی اشیا بنا کر فروخت کریں اور لوگوں کا رسپانس دیکھ کر اسے باقائدہ شروع کریں۔
دوسری صورت میں آپ کسی معاون کو اپنے ساتھ ملا لیں جو برگر بنانا جانتا ہو اور اسے سلیقے سے پیش کرنا بھی جانتا ہو۔
یاد رکھیں پرسنل برینڈنگ کے اس دور میں کاروبار کی ترقی اس کے انداز پر منحصر ہے۔

Top 20 part time businesses in urdu

پولٹری


یہ سمال بزنس آپ تقریبا 15 سے 20 ہزار روپے کی لاگت سے شروع کر سکتے ہیں۔
ان اخراجات میں دُوکان کا کرایہ، مُرغیوں کے لیے پارٹیشن، ذبحہ کرنے کے اوزار، 40-30 مُرغیاں اور مُرغیوں کے لیے خوراک، یو ٹیلیٹی بلز وغیرہ شامل ہے۔

اگر آپ اپنے ساتھ کوئی معاون رکھیں تو اس کی تنخوا کا خرچ علیحدہ ہوگا۔
اگر آپ کے پاس گھر پہ کھلی جگہ موجود ہے تو آپ کو دکان کرائے پر لینے کی ضرورت نہیں۔یہ اضافی اخراجات آپ بچا سکتے ہیں۔

ٹیلی کمیونکیشن

کسی بھی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی فرنچائز ایک زبردست کاروبار ہے۔ اس کے لئے کام کی سمجھ بوجھ کے ساتھ لوکیشن، سروس کواءلٹی، پرائیس ، پیکجیز ، کسٹمر فلو وغیرہ اس کام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس بزنس کی کامیابی اور اخراجات کا دارومدار
آپ کی سیلز ایریاء کے ، سیلز سٹاف کی تعداد، تنخواہ وغیرہ پہ منحصر ہے

ملبوسات کے برانڈ کا فرنچائز

اگر آپ کو فرنچائیز بزنس میں دلچسپی ہے یا آپ کسی فرنچائیز میں اپنا سرمایہ لگانا چاہتے ہیں تو اس سے متعلق اپنے علاقے کے لوگوں کی ترجیحات ، کاروبار کی لاگت، ان مصنوعات کی ڈیمانڈ اور سپلائی سے متعلق بنیادی معلومات حاصل کرکے اسے چھوٹے پیمانے پو شروع کر سکتے ہیں۔
اس میں عموماملبوسات کے برانڈز کی فرینچائز بہت کامیاب کاروبار ہے۔

پیکنگ کا کاروبار

اگر آپ لیز چپس، کُرکُرے، سرف اور اسی قسم کی مصنوعات کی طرح کی پیکنگ/پاوچ کا بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں جس میں خاصا منافع ہے تو آپ کو چند باتیں معلوم ہونی چاہیئں سرمایہ کتنا درکار ہوگا، کام کس طرح کیا جائے گا، منافع کی کیا صورت حال ہے، خام مال کہاں سے ملے گا، کاروبار کی وسعت کہاں تک ممکن ہے، کونسی
مشین درکار ہوگی وغیرہ

Sell your services:

خدمات کی فراہمی


انٹرنیٹ کے دور میں بہت سی سہولیات کے ساتھ اپنی سروسز کو دوسروں تک پہنچانا بھی آسان ہو گیا ہے۔
کچھ کام ڈیجیٹل دنیا سے متعلق ہیں جیسے گرافک ڈئیزائینگ، کانٹینٹ مارکیٹنگ ، ویب ڈیویلوپمنٹ وغیرہ۔
آپ یہ مہارتیں سیکھ کر اس فیلڈ میں آن لائن اپنی خدمات فراہم کر کے پیسہ کما سکتے ہیں۔ اور اگر یہی کام بڑے پیمانے پرکریں تو اپنی کمپنی بنا کر دوسرے لوگوں کے لئے روزگار کا بندوبست بھی کیا جا سکتا ہے جو یقینا آپ کے اپنے کاروبار کو وسیع پیمانے پر چلانے کی کڑی ہے۔

Event Planner:

ایوینٹ پلانر

یہ باقاعدہ بزنس بن چکا ہے۔ مختلف قسم کے پروگرامز جن میں تعلیمی اداروں کی سالانہ تقریبات، سالگرہ، امتحان میں کامیابی، عید ملن پارٹیز، سال نو کی تقریبات اور بے شمار مواقع ہیں جہاں موقع کی مناسبت سے سجاوٹ اور دیگر امور کاخیال رکھ کر تقریب کا اہتمام۔کیاجاتا ہے۔

گھر کا کھانا

دفتری اوقات میں یا سکول کی کینٹین پر عموما گھر سے بنی چیزوں کو پسند کیا جاتا ہے۔اگر آپ گھر سے کھانا بنا کر لنچ بریک میں ان تک پہنچانے کا بندوبست کر دیں تو لوگ اس کھانے کو ترجیحی بنیادوں پر لیں گے۔

کسٹمائیز اشیا

دور جدید میں اپنی تصاویر، نام یامختلف یادگار دنوں سے متعلق چیزوں کو لوگ شرٹس، کشنز یامگ پہ پرنٹ کروا کر رکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ کام تقریبا ایک لاکھ روپے تک کی لاگت سے شروع کیا جا سکتا ہے۔
آپ اپنے کام سے متعلق آن لائن آرڈز وصول کر کے بروقت لوگوں کو مہیا کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ مختلف مواقع مثلا عید، رمضان، شادی یا کسی کامیابی کی مناسبت سے بھی تحائف تیار کئے جا سکتے ہیں۔

business ideas in Urdu

Travel Agency:

ٹریول ایجنسی

بیرون ملک سفر اب عام بات ہے۔ مختلف ٹریول ایجنٹس آپ کے دوسرے ملک میں آمدورفت کے سلسلے میں درپیش معاملات کو بہتر طور پر انجام دیتے ہیں۔ رہائش، ٹرانسپورٹ، ہوائی یا ریلوے کے سفر کے اخراجات اور انتظامات سے متعلق معلومات لے کر مسافر کے لئے سہولت پیدا کرنا اور اسے اپنا ذریعہ معاش بنانا اب ماضی کی نسبت کافی آسان ہے۔

ٹورازم ایجنسی

ملک کے اندر سیاحت کے شوقین افراد کی کم نہیں۔ لیکن وہ تمام علاقوں میں مناسب رہائیش، موسم، زبان ، ثقافت اور دیگر امور سے نا آشنا ہونے کی وجہ سے اس طرح سفر سے لطف اندوز نہیں ہو پاتے جیسا کہ ہوناچاہیئے۔

انہیں ایک گائیڈ کی ضرورت ہوتی ہے جواس علاقے کی مشہور جگہوں ، کھانوں اور روایات سے متعلق معلومات فراہم کر کے سیاح کے سفر کو یادگار بنا دے۔

Driving School:

ڈرائیونگ سکول

عصر حاضر میں ذاتی ذریعہ آمدورفت ایک تعیش کی بجائے ضرورت بن گیا ہے۔ مناسب تربیت نہ ہونے کی وجہ سے اکثر نوجوان یا تو بغیر لائسینس کے گاڑی چلا رہے ہوتے ہیں یا قوائد و ضوابط سے نا آشنا ہونے کی بنا پر اکثر چالان کی ذد میں رہتے ہیں۔

خود مناسب تربیت حاصل کرنے کے بعد ایسا ادارہ قائم۔کرناجہاں خواتین و حضرات کے لئے مناسب طور پر سیکھانے کے بعد لائسینس کے اجرا کا بندوبست کیا جائے، ایک بہترین ذریعہ آمدن ہے۔

Home Tution :ہوم ٹیوشن

کووڈ 19 کی وجہ سے تعلیمی ادارے بہت عرصہ بند رہے جس کی وجہ سے طلبا و طالبات کی تعلیم بہت متاثر ہوئی ہے۔ ایسے میں بچوں کو امتحانات کی تیاری اور اسباق کو سمجھنے کے لئے معاونت کی ضرورت ہے۔ اگر آپ استاد ہیں تو یہ کام آپ کے لئے بہترین ہے۔ آپ آن لائن کلاسز یا لیکچرز کا بندوبست بھی کر سکتے ہیں۔

گھر یا عمارت کرائے پر

آپ کے گھر کا کوئی حصہ خالی ہے یا آپ کوئی دکان خرید کر اسے کرایہ پر دیں تو یہ آپ کے لئے گھر بیٹھے آمدن کا بہترین اور آسان ذریعہ بن سکتا ہے۔

Top 20 business ideas in urdu

امید ہے آپ کو یہ تجاویز پسند آئی ہوں گی۔ان میں سے کوئی بھی کام اسی صورت میں کامیاب ہو گا جب آپ مناسب وقت اور مہارت کے ساتھ اسے چلائیں گے۔ اگر آپ کے پاس بہت زیادہ سرمایہ نہیں ہے تب بھی آپ یہ کام کر سکتے ہیں۔ بس آپ کومستقل مزاجی اور درست حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

Photo of author

Musarrat Sultana

Mussarat Sultana is a freelance content creator. She has been providing her services independently as well as through some online forums and E. Magazines like 'Saatrang' & 'PapersnPencils' since March 2019.. She is a regular contributor to 'Urdu Wisdom'.
Sharing Is Caring:

1 thought on “Top 20 Business Ideas in Urdu (2022)”

  1. hello sir I want to start fish business from Pakistan to UK .What kind of help e tijarat give me.I am British national but pakistani .So please if you help me ,is a big favour for me .Thnaks.

    Reply

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.