کرونا سے پھیلنے والی نفسیاتی بیماریاں. کرونا کے ڈر اور خوف سے کیسے نکلیں

کرونا سے پھیلنے والی نفسیاتی بیماریاں. کرونا کے ڈر اور خوف سے کیسے نکلیں

کرونا سے پھیلنے والی نفسیاتی بیماریاں. کرونا کے ڈر اور خوف سے کیسے نکلیں

خوف وہ چیز ہے۔۔۔ جو انسان کے اندر گھر کر لے تو انسان آگے نہیں بڑھ پاتا۔۔۔ خوف کی بدولت انسان ایک ہی جگہ تک محدود ہو جاتا ہے۔۔۔کرونا وائرس موجودہ وقت کی وبا۔۔۔ جس نے ہر انسان کو خوف زدہ کیا ہوا ہے۔۔۔ اس وبا سے لوگ جتنا ڈر رہے ہیں۔۔۔ معلوم ہوتا ہے۔۔۔ لوگ وائرس سے مریں نہ مریں۔۔۔ اس وائرس کے ڈر سے ضرور کوچ کر جائیں گے۔۔۔

حقیقتاً اس وبا سے ڈرنا نہیں چاہیے۔۔۔ بلکہ اس سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہیں۔۔۔” کہتے ہیں، ڈر کہ سامنے کھڑے ہو جاؤ، تو ڈر خود بھاگ جائے گا۔۔۔

لیکن یہاں لوگ خود کو نہیں دوسروں کو کھڑا کرنے کے در پر ہیں۔۔۔

جانتے ہیں وبا کیا ہے۔۔۔ آپ کو بخار بھی ہو جاتا ہے نا۔۔۔ کبھی کبھی جسم درد کرنے لگتا ہے۔۔۔ وبا بھی ایسی ہی ہے۔۔۔ جیسے بخار کچھ ٹائم بعد ختم ہو جاتا ہے۔۔۔ جسم کا درد بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔۔۔ وبا بھی کچھ ٹاہم کے لیے آئی ہے۔۔۔ آپ نے لڑنا ہے ۔۔۔ ہارنا نہیں ہے۔۔۔

یہ خدا کی طرف سے ایک آزمائش ایک امتحان ہے۔۔۔ ہمارا ٹیسٹ ہے۔۔۔ جس میں ہمیں پاس ہونا ہے۔۔۔ اور یہ پیر آپ خدا کی ذات پر یقین کر کے پاس کر سکتے ہیں۔۔۔ خود کو مضبوط کریں۔۔۔ بہت سے لوگ بڑی بڑی بیماریوں سے لڑ لیتے ہیں۔۔۔ بیماری کو ہرا کر جیت کا جشن مناتے ہیں۔۔۔ پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کی مثال آپ کے سامنے ہے۔۔۔ جن کو کینسر ہوا۔۔۔ لیکن وہ اپنی ہمت کی وجہ سے اپنی بہادری کی وجہ سے بیماری کو مات دینے میں کامیاب ہوئی۔۔۔

منیبہ مزاری پاکستان کا ایک بہت بڑا نام۔۔۔ لوگوں کے لیے موٹیویشن ہیں۔۔۔ زندگی کی مشکلات سے لڑ کر اپنی پہچان بنانے والی خاتون ہیں۔۔۔ جب ایک انسان کو یہ بولا جائے۔۔۔ آپ چل نہیں سکیں گے۔۔۔ تو کیسا لگے گا۔۔۔ یقینا انسان ایک بار حواسِ خمسہ کا شکار ضرور ہو گا۔۔۔

لیکن ایک ہتھیار ہے۔۔۔ جو انسان کو خوف، ڈر سے نکال سکتا ہے۔۔۔ وہ ہے ہمت کا ہتھیار۔۔۔ بس اس کو تھام لیں۔۔۔

آپ لوگ تو اللہ کے کرم سے ٹھیک ہیں۔۔۔ بس بتائی ہوئی احتیاطوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔ اور ہمت کی جو کہ واحد ہتیھار ہے برے وقت سے لڑنے کا، اس کے صحیح استعمال کی ضرورت ہے۔۔۔

اپنے ایمان کو مضبوط کریں۔۔۔ اور یقین رکھیں چیزوں کے ٹھیک ہونے کا۔۔۔ کیونکہ یقین کرنے سے سب ہو جاتا ہے ۔۔۔!

بقلم: نداعروج۔۔۔!

Photo of author

admin

He is the founder of " Urdu Wisdom". He has a very deep interest in Life-Changing Quotes and Urdu Poetry specially Allama Iqbal poetry. He is passionate about transforming the thinking ability of mankind.
Sharing Is Caring:

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.